نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مائی بھارت نے یوم جمہوریہ 2026 مقابلوں کے لیے مخصوص پورٹل کا آغاز کیا
प्रविष्टि तिथि:
17 DEC 2025 6:00PM by PIB Delhi
یوم جمہوریہ تقریبات 2026 (آر ڈی سی-26) کی تقریبات کے سلسلے میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے مائی بھارت پورٹل کے ذریعے ایک مخصوص ویب پیج شروع کیا ہے، جس پر قومی سطح کے نوجوانوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے، جن میں مضمون نویسی، مصوری، اور نعرہ/دستخطی مقابلے شامل ہیں۔
یہ اقدام ملک بھر کے نوجوانوں میں حب الوطنی، تخلیقی صلاحیتوں، اور شہری شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے شرکاء مائی بھارت پورٹل کے مخصوص ویب پیج کے ذریعے رجسٹریشن کر کے مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں: https://mybharat.gov.in/pages/republic_day_2026

اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے شرکاء کے لیے انعامی رقم مختص کی گئی ہے، جبکہ منتخب نوجوانوں کو یوم جمہوریہ 2026 کی پریڈ میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
******
(ش ح ۔ ع و ۔ م ا)
Urdu.No-3450
(रिलीज़ आईडी: 2205721)
आगंतुक पटल : 9