مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سم کے غلط استعمال اور سائبرسیکیوریٹی کے لیے موبائل صارفین کی ذمہ داری


ڈی او ٹی  ڈیجیٹل حفاظت کو فروغ دے رہا ہے اور سنچار ساتھی پہل کے تحت وسیع بیداری مہم کے ذریعے ٹیلی کام سے متعلق دھوکہ دہی کو روک رہا ہے

प्रविष्टि तिथि: 17 DEC 2025 5:12PM by PIB Delhi

وزیرِ مملکت برائے مواصلات اور دیہی ترقی ڈاکٹر پِمّسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک غیر ستارہ سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ، 2023 کی ذیلی دفعہ 42(3)(ای) کے مطابق دھوکہ دہی، فریب یا جعل سازی کے ذریعے صارف کی شناخت  ماڈیول یا دیگر ٹیلی مواصلاتی شناختی ذرائع حاصل کرنا ایک جرم ہے۔ آئینِ ہند کے ساتویں شیڈول کے مطابق ’’پولیس‘‘ اور ’’امنِ عامہ‘‘ ریاستی موضوعات ہیں۔

حکومت نے ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ، 2023 کی ذیلی دفعات 42(3)(سی) اور 42(3)(ایف) کے تحت ضروری قانونی دفعات شامل کی ہیں، جن کے مطابق ٹیلی مواصلاتی شناختی ذرائع کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا اور جان بوجھ کر ایسا ریڈیو آلات رکھنا جن کے بارے میں علم ہو کہ وہ غیر مجاز یا تبدیل شدہ ٹیلی مواصلاتی شناختی ذرائع استعمال کرتے ہیں، قابلِ سزا جرم ہے۔ اس کے علاوہ، ٹیلی کام سائبر سکیورٹی قواعد کسی بھی شخص کو جان بوجھ کر منفرد ٹیلی مواصلاتی آلات کی شناختی نمبر کو ہٹانے، مٹانے، تبدیل کرنے یا اس میں رد و بدل کرنے، یا ایسے ہارڈویئر یا سافٹ ویئر کو جان بوجھ کر استعمال کرنے، تیار کرنے، اس کی خرید و فروخت کرنے، اپنے قبضے میں رکھنے یا تحویل میں رکھنے سے منع کرتے ہیں، جس کے بارے میں معلوم ہو کہ اسے اس طرح ترتیب دیا گیا ہے۔

محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے لائسنس کی شرائط کے ذریعے یہ لازمی قرار دیا ہے کہ ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان (ٹی ایس پیز) ہر صارف کو صارف کے طور پر شامل کرنے سے پہلے اس کی مکمل اور مناسب تصدیق یقینی بنائیں۔

ڈی او ٹی نے شہریوں پر مرکوز سَنچار ساتھی پورٹل اور ایپ تیار کی ہے، جس کے ذریعے دیگر سہولتوں کے ساتھ شہری بین الاقوامی موبائل ایکوئپمنٹ شناخت (آئی ایم ای آئی) کے ذریعے موبائل ہینڈ سیٹ کی اصل حیثیت کی جانچ کر سکتے ہیں۔ ڈی او ٹی سَنچار ساتھی اقدام کے تحت وسیع بیداری مہمات کے ذریعے ڈیجیٹل تحفظ کو فروغ دے رہا ہے اور ٹیلی کام سے متعلق دھوکہ دہی کی روک تھام کر رہا ہے۔ آئی ایم ای آئی کی تصدیق سے متعلق وضاحتی ویڈیوز اور معلوماتی خاکے تیار کر کے ڈی او ٹی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔ ڈی او ٹی نے سَنچار متر اسکیم بھی شروع کی ہے، جس کے تحت طلبہ رضاکاروں کو ڈیجیٹل تحفظ، دھوکہ دہی سے بچاؤ اور سَنچار ساتھی پورٹل و ایپ کے استعمال کے بارے میں شہریوں کو آگاہ کرنے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ ان کی شمولیت، خاص طور پر مقامی زبانوں میں رابطے کے ذریعے، نچلی سطح تک بیداری بڑھانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ شہریوں تک رسائی کے لیے کثیر لسانی خبروں اور اشتہارات، عوامی مقامات پر ڈیجیٹل اسکرینز اور ہورڈنگز، ٹی وی اور ریڈیو پیغامات، ڈی او ٹی کے فیلڈ یونٹس کی جانب سے مقامی سطح کی سرگرمیاں، ٹی ایس پیز کے ساتھ ایس ایم ایس مہمات، اور سوشل میڈیا پر وسیع مواد شامل ہے۔

سَنچار ساتھی سائبر فراڈ میں ٹیلی کام وسائل کے مشتبہ غلط استعمال کی اطلاع دینے کے ذریعے تمام شہریوں کی جن بھاگیداری کو بھی فروغ دیتا ہے۔ اس طرح کی مشتبہ فراڈ مواصلات کی رپورٹ کرنا آسان بنا کر، سَنچار ساتھی اُن افراد کو جو خطرات سے آگاہ ہیں، اُن لوگوں کے تحفظ میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بناتا ہے جو آگاہ نہیں، جس سے حکام اور ٹیلی کام آپریٹرز کو نمونوں کی شناخت اور خلاف ورزی کرنے والے نمبروں اور جعلی کنکشنز کے خلاف کارروائی میں مدد ملتی ہے، یوں قصورواروں کو جواب دہ بنایا جاتا ہے اور بے گناہ سبسکرائبرز کا تحفظ یقینی بنتا ہے۔

 

 

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  3405   )


(रिलीज़ आईडी: 2205578) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali