ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نومبر 2025 میں بھارت کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

प्रविष्टि तिथि: 17 DEC 2025 1:20PM by PIB Delhi

نومبر 2025 میں بھارت کی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات، جن میں دستکاری بھی شامل ہے، 2,855.8 ملین امریکی ڈالر رہیں، جو نومبر 2024 (2,601.5 ملین امریکی ڈالر) کے مقابلے میں 9.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

نومبر 2025 کے دوران کئی اہم شعبوں میں قابلِ ذکر نمو درج کی گئی، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

  • تیار شدہ ملبوسات: 11.3 فیصد
  • مصنوعی دھاگہ، کپڑے اور تیار شدہ مصنوعات وغیرہ: 15.7 فیصد
  • کاٹن دھاگہ، کپڑے، تیار شدہ مصنوعات اور ہینڈلوم مصنوعات: 4.1 فیصد
  • دستکاری (ہاتھ سے بنے قالینوں کے علاوہ): 29.7 فیصد

سال 2025 کے دوران جنوری سے نومبر 2025 تک ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مجموعی برآمدات (دستکاری کے علاوہ) 32,560.0 ملین امریکی ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت (32,474.9 ملین امریکی ڈالر) کے مقابلے میں 0.26 فیصد اضافے کی عکاس ہیں۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ جنوری سے نومبر 2025 کے دوران تیار شدہ ملبوسات کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی مدت میں جوٹ مصنوعات کی برآمدات میں 6.1 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 3411


(रिलीज़ आईडी: 2205566) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati