الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ترمیم شدہ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کلسٹرز (ای ایم سی 2.0) سے تقریباً 1.80 لاکھ ملازمتیں پیدا ہونے کا اندازہ ہے


ملک بھر کی 10 ریاستوں میں منظور شدہ منصوبے ہیں جن میں 1.46 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوگی

प्रविष्टि तिथि: 17 DEC 2025 12:50PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی پالیسیاں معزز وزیر اعظم کے ”میک اِن انڈیا“ اور ”آتم نربھر بھارت“ کے وژن سے رہنمائی حاصل کرتی ہیں۔ یہ پالیسی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے مکمل ماحولیاتی نظام کی تشکیل اور صنعت کے لیے ایسا سازگار ماحول فراہم کرنے پر مرکوز ہے جس سے وہ عالمی سطح پر مؤثر طور پر مسابقت کر سکے۔

ترمیم شدہ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کلسٹرز (ای ایم سی 2.0)

اس وژن کے تحت حکومتِ ہند نے اپریل 2020 میں ترمیم شدہ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کلسٹرز (ای ایم سی 2.0) اسکیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

یہ اسکیم مشترکہ سہولیات کے ساتھ مخصوص کلسٹرز کو مالی معاونت فراہم کرکے عالمی معیار کا الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس میں مشترکہ سہولیات اور ضروری خدمات شامل ہیں، مثلاً تیار صنعتی پلاٹس جن میں ریڈی بِلٹ فیکٹری (آر بی ایف) شیڈز/”پلگ اینڈ پلے“ سہولیات دستیاب ہوں۔

اب تک، 11 ای ایم سی اور 2 سی ایف سی پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ 5,226.49 کروڑ روپے کی پروجیکٹ لاگت کے ساتھ 4,399.68 ایکڑ کے رقبے پر محیط ہیں، جس میں 2,492.74 کروڑ روپے کی مرکزی مالی امداد بھی شامل ہے۔

یہ منظور شدہ پروجیکٹ 1,46,846 کروڑ روپے کی متوقع سرمایہ کاری کے ساتھ ملک بھر کی 10 ریاستوں میں واقع ہیں اور تقریباً 1.80 لاکھ ملازمتوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، ای ایم سی 2.0 اسکیم کے تحت کلسٹر کے اندر قابل فروخت ایریا کا کم از کم 10 فیصد ریڈی بلٹ فیکٹری شیڈ کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔ منظور شدہ ای ایم سی 2.0 پارکوں کے تحت ریڈی بلٹ فیکٹری شیڈ تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔

 منظور شدہ ای ایم سی میں 123 مینوفیکچررز سے 1,13,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا وعدہ پہلے ہی موصول ہو چکا ہے۔ اس میں سے 9 یونٹوں نے پیداوار شروع کر دی ہے اور 12,569.69 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو بنیاد بنایا ہے جس میں 13,680 ملازمتوں کے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

13 منصوبوں کے نفاذ کی صورتحال کی تفصیلات ضمیمہ-1 میں دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ، ایم ایس ایم ای کی وزارت کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے ذریعے ای ایم سی 2.0 اسکیم کا ایک آزاد اثر کا جائزہ لیا گیا۔

یہ تشخیص الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ انفراسٹرکچر کی تیز رفتار ترقی، بہتر سپلائی چین ردعمل، آر بی ایف سہولیات کی دستیابی، لاگت موثر لاجسٹکس اور نمایاں براہ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ کلسٹر ایکو سسٹم کے اندر ہنر مندی کی ترقی کو نمایاں کرتی ہے۔

ضمیمہ-1

ای ایم سی 2.0 اسکیم کے تحت منظور شدہ منصوبے

 

#

State

Location

Area in acres

Project Cost (INR in Cr)

1

Andhra Pradesh

EMC - YSR, Kopparthy Kadapa, YSR District

540.00

748.76

2

Haryana

EMC - IMT Sohna, Nuh District

500.00

662.08

3

Maharashtra

EMC - Ranjangaon Ph.III, Pune

297.11

492.85

4

Karnataka

EMC - Kotur-Belur, Industrial Area, Dharwad District

224.50

179.14

5

Uttarakhand

EMC - Kashipur Integrated Industrial Estate Kashipur, Udham Singh Nagar District

133.82

136.35

6

Telangana

CFC - Hyderabad, Knowledge City, Raidurg Village, Serilingampally Mandal, Ranga Reddy District

1.00

104.63

7

Telangana

EMC - Mahbubnagar, Divtipally Village, Mahabubnagar District

377.65

569.66

8

Tamil Nadu

EMC - Pillaipakkam (Village), Sriperumbudur Taluk (Taluk), Kancheepuram (District)

379.30

424.55

9

Karnataka

EMC - Mysuru, Kochanahalli village, Mysuru

235.55

221.54

10

Tamil Nadu

EMC - Manallur, Tiruvallur District

474.30

587.47

11

Uttar Pradesh

EMC - Gautam Buddha Nagar, Sector-10, Yamuna Expressway, Gautam Buddha Nagar

206.40

417.00

12

Chhattisgarh

CFC - Naya Raipur Village -Tuta, Sector 22, Naya Raipur

3.23

108.43

13

Gujarat

EMC - Dholera, TP 2A, Activation Area, Dholera SIR

1,026.82

574.03

 

 

Total

4,399.68

5,226.49

 

یہ معلومات الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے 17.12.2025 کو لوک سبھا میں پیش کیں۔

                                               **************

                                                                                                   

 

ش ح۔ ف ش ع

17-12-2025

                                                                                                                                       U: 3418

 


(रिलीज़ आईडी: 2205551) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil