وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ایس سی اے 20 (پہلے ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ) کو کمیشن کیا گیا

प्रविष्टि तिथि: 16 DEC 2025 4:05PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ نے 16 دسمبر 2025 کو کوچی بحریہ  کے اڈے پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران پانچ غوطہ خوری میں معاون جہازوں (ڈی ایس سی) میں سے پہلے  جہاز  ڈی اس سی اے 20 کو رسمی طور پر بحریہ میں کمیشن کیا۔ ان جہازوں کو میسرز ٹیٹاگڑھ ریل سسٹمز لمیٹڈ کے ذریعہ اندرونِ ملک تیار کیا جا رہا ہے۔

اس پروگرام کی صدارت جنوبی بحریہ کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف وائس ایڈمیرل سمیر سکسینہ نے کی، جبکہ اس کی میزبانی کنٹرولر آف وارشپ پروڈکشن اینڈ ایکویزشن وائس ایڈمیرل سنجے سادھو نے کی۔ تقریب میں بحریہ کے سینئر افسران، کولکاتا میں واقع میسرز ٹیٹاگڑھ ریل سسٹمز لمیٹڈ کے نمائندوں اور دیگر معزز مہمانان موجود تھے۔

پانچ غوطہ خوری میں معاون جہازوں کی تعمیر کے معاہدے پر 12 فروری 2021 کو وزیر دفاع اور کولکاتا میں واقع میسرز ٹیٹاگڑھ ریل سسٹم لمیٹڈ کے درمیان دستخط عمل میں آئے تھے۔ ڈیزائن مرحلے کے دوران جہاز  ہائیڈرونامک جائزہ اور ماڈل ٹیسٹنگ وشاکھا پٹنم میں واقع نول سائنس اینڈ ٹکنالوجیکل لیباریٹری (این ایس ٹی ایل) میں کیا گیا۔

ڈی ایس سی اے 20 کو انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے درجہ بندی کے قواعد کے مطابق ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ ایک کیٹاماران ہل جہاز ہے، جس کی نقل مکانی تقریباً 390 ٹن ہے۔ جدید ترین غوطہ خوری کے آلات سے لیس یہ جہاز پانی کے اندر مرمت اور معائنہ، بندرگاہ کی منظوری اور ساحلی پانیوں میں غوطہ خوری کے اہم مشنوں کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

ڈی ایس سی اے 20 کی کمیشننگ ہندوستانی بحریہ کی دیسی جہاز سازی کی جستجو میں ایک اور سنگ میل ہے، جو حکومت کے ’آتمنیر بھر بھارت‘ کے وژن کو برقرار رکھتی ہے۔ ہندوستانی بحریہ میں اس طرح کے ایک خصوصی پلیٹ فارم کی مقامی تعمیر بڑھتی ہوئی گھریلو صلاحیتوں، خود انحصاری اور درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کا ثبوت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(12)9YDH.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(3)(17)CI16.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(4)(10)HC20.jpeg

******

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3270


(रिलीज़ आईडी: 2204897) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Malayalam