ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وارانسی ریلوے لوکوموٹیو کا اکسپورٹ ہب بن رہا ہے

प्रविष्टि तिथि: 16 DEC 2025 6:14PM by PIB Delhi

بنارس لوکوموٹیو ورکس (بی ایل ڈبلیو) نے 15 دسمبر 2025 کو موزمبیق کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ 3300 ہارس پاور اے سیاے سی ڈیزل-الیکٹرک لوکوموٹیو کی چھٹی کامیاب روانگی کے ساتھ لوکوموٹیو سازی کے شعبے میں ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر بھارت کا پرچم سربلند کیا ہے۔ ایک اہم سنگِ میل کے طور پر، بی ایل ڈبلیو نے موزمبیق کے لیے دس عدد 3300 ہارس پاور اے سیاے سی ڈیزل-الیکٹرک لوکوموٹیو کا برآمدی آرڈر حاصل کیا ہے۔ ان لوکوموٹیو کی فراہمی ایم/ایس رائٹس کے ذریعے 10 لوکوموٹیو کی تیاری اور برآمد کے معاہدے کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پہلے دو لوکوموٹیو جون 2025 میں روانہ کیے گئے، اس کے بعد تیسرا ستمبر میں اور چوتھا اکتوبر میں بھیجا گیا۔ پانچواں لوکوموٹیو 12 دسمبر کو روانہ کیا گیا، جبکہ اس کے بعد چھٹا 15 دسمبر کو بھیجا گیا۔ یہ برآمد عالمی سطح پر لوکوموٹیو سازی میں بھارت کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو نمایاں کرتی ہے۔

 

 

یہ جدید ترین 3300 ہارس پاور کیپ گیج (1067 ملی میٹر) لوکوموٹیو، جو بی ایل ڈبلیو نے تیار کی ہیں، 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ بین الاقوامی معیار اور ڈرائیور کے لیے سہل خصوصیات سے لیس ہیں، جیسے ریفریجریٹر، ہاٹ پلیٹ، موبائل ہولڈر اور جدید کیب ڈیزائن، جو زیادہ آرام اور عملی کارکردگی کو یقینی بناتے ہیں۔

 

 

بنارس لوکوموٹیو ورکس (بی ایل ڈبلیو)، جو بھارتی ریلوے کے تحت ایک پبلک سیکٹر ادارہ ہے اور وارانسی میں واقع ہے، لوکوموٹیو سازی کے ایک اہم برآمدی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اپنی مقامی ڈیزائننگ اور جدید ریلوے ٹیکنالوجی کی تیاری میں مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے، بی ایل ڈبلیو عالمی ریلوے منڈیوں میں بھارت کی موجودگی کو مضبوط کر رہا ہے۔ 2014 سے بی ایل ڈبلیو سری لنکا، میانمار اور موزمبیق جیسے ممالک کو لوکوموٹیوز برآمد کر چکا ہے، جس سے ان کے ریلوے نظام کی ترقی میں مدد ملی ہے۔

میک ان انڈیا اور میک فار دی ورلڈ کے وژن سے ہم آہنگ، یہ برآمدات مختلف گیج سسٹمز (جو دنیا بھر میں رائج ہیں) کے لیے رولنگ اسٹاک کے ڈیزائن، تیاری اور سپلائی کی بھارتی ریلوے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ ایسی پہل کاریوں کے ذریعے بھارتی ریلوے شراکت دار ممالک کو اپنے ریلوے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن میں تعاون فراہم کر رہی ہے، ساتھ ہی ریلوے رولنگ اسٹاک اور متعلقہ خدمات کے ایک قابلِ اعتماد برآمد کنندہ کے طور پر بھارت کی پوزیشن کو بھی مضبوط کر رہی ہے۔

 

 

اب تک بھارت نے میٹرو کوچ، بوگیاں، مسافر کوچ، لوکوموٹیو اور دیگر اہم ریلوے سازوسامان یورپی ممالک مثلاً برطانیہ، فرانس، اسپین، جرمنی، اٹلی وغیرہ کو برآمد کیا ہے۔ افریقہ میں ان ممالک میں موزمبیق، جمہوریہ گنی، جنوبی افریقہ وغیرہ شامل ہیں۔ دیگر اہم ممالک جن کو یہ سازوسامان برآمد کیا گیا، ان میں میانمار، بنگلہ دیش، سری لنکا، آسٹریلیا، کینیڈا اور میکسیکو شامل ہیں۔

بی ایل ڈبلیو کی لوکوموٹیو برآمدات میں کامیابیاں بھارت کی بڑھتی ہوئی تکنیکی خودانحصاری اور عالمی ریلوے سازوسامان کی منڈی میں اس کے پھیلتے ہوئے اثر و رسوخ کی عکاس ہیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

16-12-2025

                                                                                                                                       U: 3302

 


(रिलीज़ आईडी: 2204867) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी