وزارت دفاع
وجے دیوس: صدر جمہوریہ نے 1971 کی جنگ میں ہندوستان کی تاریخی فتح کو یقینی بنانے والے جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا
صدر جمہوریہ نےراشٹرپتی بھون میں پرم ویر دیرگھا کا افتتاح کیا ،جس میں سبھی 21 پرم ویر چکر ایوارڈ یافتگان کے پورٹریٹ پیش کئے گئے
آپریشن سندور کے دوران ہندوستانی مسلح افواج کے ذریعہ دکھائے گئے خود انحصاری ، اسٹریٹجک عزم اور جدید جنگی تکنیکوں کا مؤثر استعمال پورے ملک کیلئے باعث تحریک ہے: محترمہ دروپدی مرمو
1971 کی جنگ نے انصاف اور آزادی کے لئے ہندوستان کے عزم کی تصدیق کی اور تینوں افواج کی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کو ظاہر کیا: نائب صدرجمہوریہ
یہ دن ہمارے فوجیوں کی بہادری کو سلامی اور ان کے بے مثال جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے: پی ایم مودی
ہماری مسلح افواج کی بہادری ، نظم و ضبط اور جنگی جذبے سے نسلوں کو تحریک اور قومی عزم کو تقویت ملتی رہے گی: رکشا منتری
प्रविष्टि तिथि:
16 DEC 2025 4:42PM by PIB Delhi
1971 کی جنگ میں ہندوستان کی تاریخی فتح کی یاد میں ملک 16 دسمبر 2025 کو وجے دیوس منا رہا ہے ۔ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے ، صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے ان بہادرجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ، جن کی بہادری ، لگن اور حب الوطنی نے ہمیشہ ملک کا نام روشن کیا ہے اور ہر شہری کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی ۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج کا ‘انڈیجنائزیشن کے ذریعے بااختیار بنانا’ اقدام مستقبل کے چیلنجوں کے لئے تیار رہنے کے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران ، ہماری مسلح افواج نے خود انحصاری ، اسٹریٹجک عزم اور جدید جنگی تکنیکوں کے مؤثر استعمال کا مظاہرہ کیا ، جو پوری قوم کے لیے تحریک کا کام کرتی ہے ۔
اس دن کے موقع پر صدر جمہوریہ نے راشٹرپتی بھون میں پرم ویر دیرگھا کا افتتاح کیا ۔ اس گیلری میں تمام 21 پرم ویر چکرا (پی وی سی) حاصل کنندگان کے پورٹریٹ پیش کیے گئے ہیں۔ اس کا مقصد وزیٹرز کو ان قومی ہیروز کے بارے میں تعلیم دینا ہے، جنہوں نے قوم کے دفاع میں ناقابل شکست جذبے کا مظاہرہ کیا ۔

صدر جمہوریہ نے اس موقع پر پی وی سی ایوارڈ حاصل کرنے والوں اور ان کے اہل خانہ کو بھی اعزاز سے نوازا۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ اور دیگر معززین موجود تھے۔
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے بھی ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 1971 کی جنگ انصاف اور آزادی کے لیے ہندوستان کے عزم کی تصدیق کرتی ہے اور تینوں افواج کی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کو ظاہر کرتی ہے ۔
ان بہادر سپاہیوں کو یاد کرتے ہوئے جن کی ہمت اور قربانی نے 1971 میں ہندوستان کی تاریخی فتح کو یقینی بنایا ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا: ‘‘ان کے ثابت قدم عزم اور بے لوث خدمت نے ہماری قوم کی حفاظت کی اور ہماری تاریخ میں فخر کا ایک لمحہ نقش کیا ۔ یہ دن ان کی بہادری کو سلام اور ان کے بے مثال جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایاجاتا ہے ۔ ان کی بہادری نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی’’۔
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل پر گل دائرہ نذرکیا اور قوم کی خدمت میں سب سے بڑی قربانی دینے والے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

جناب راجناتھ سنگھ نے ایکس پر لکھا،‘‘قوم فخر اور شکرگزاری کے ساتھ بھارتی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ،جنہوں نے 1971 کی فیصلہ کن فتح دلائی۔ فوج، بحریہ اور فضائیہ نے بے مثال ہم آہنگی کے ساتھ کام کیا، تاریخ کو نئے سرے سے رقم کیا اور بھارت کے اسٹریٹجک عزم کو ظاہر کیا۔ ان کی بہادری، نظم و ضبط اور جنگی جذبہ نسلوں کو تحریک دیتے رہیں گے اور قومی عزم کو مضبوط کرےگی۔
دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ نے رکشا منتری کے ہمراہ گل دائرہ نذ کرنے کی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے بھی بہادرسپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی بہادری کی کہانیاں آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہیں گی ۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی ، چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ ، ڈیفنس سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ اور وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل سنجے وتسائن نے بھی نیشنل وار میموریل پر گل دائرہ نذرکیا اور شہید وں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔


***
ش ح۔ ک ا۔ ج
U.NO.3273
(रिलीज़ आईडी: 2204815)
आगंतुक पटल : 11