جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
حکومت نے گرین ہائیڈروجن کی لاگت کو کم کرنے کے لیے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت پیش رفت کو اجاگر کیا
प्रविष्टि तिथि:
16 DEC 2025 12:13PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن (این جی ایچ ایم) نافذ کر رہی ہے جس کا مقصد ہندوستان کو گرین ہائیڈروجن اور اس کے اوزارکی پیداوار ، استعمال اور برآمدات کا عالمی مرکز بنانا ہے ۔
ہندوستان کی گرین ہائیڈروجن کی پیداواری صلاحیت 2030 تک سالانہ 5 ملین میٹرک ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے ۔
گرین ہائیڈروجن کی لاگت کو کم کرنے کے لیے این جی ایچ ایم کے تحت اہم اقدامات کیے گئے ہیں ، جن کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
i. الیکٹرولائزر مینوفیکچرنگ کی ترغیبی اسکیم کے تحت 15 کمپنیوں کو سالانہ 3000 میگاواٹ کی مجموعی مینوفیکچرنگ صلاحیت سونپی گئی ہے ۔ اس کے تحت دی جانے والی مجموعی ترغیبات کی رقم 4440 کروڑ روپے ہے۔
ii. گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے ترغیبی اسکیم کے تحت 18 کمپنیوں کو سالانہ 8,62,000 ٹن کی مجموعی پیداواری صلاحیت سونپی گئی ہے ۔
iii. ریفائنریوں کے لیے گرین ہائیڈروجن کی خریداری کی ترغیبی اسکیم کے تحت 2 کمپنیوں کو سالانہ 20,000 ٹن کی مجموعی صلاحیت سونپی گئی ہے ۔
گرین ہائیڈروجن کی لاگت میں کمی کے لیےکئے جانے والے دیگر اقدامات درج ذیل ہیں:
i. 31 دسمبر 20230 کو یا اس سے پہلے شروع کئے جانے والے گرین ہائیڈروجن/گرین امونیا پلانٹس، جن میں گرین ہائیڈروجن یا گرین امونیا کی پیداوار کے لیے قابل تجدید توانائی کا استعمال ہوتا ہے ، انہیں پروجیکٹ کے شروع ہونے کی تاریخ سے 25 سال کی مدت کے لیے انٹر اسٹیٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آئی ایس ٹی ایس) کے چارجز کی ادائیگی سے چھوٹ دی گئی ہے ۔
ii. ایس ای زیڈ ایکٹ 2005 کی دفعہ 26 کے تحت ڈیوٹی فوائد کی اجازت اکائیوں کے قیام کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی کے آلات کے آپریشن اور دیکھ ریکھ (او اینڈ ایم) کے واسطے اکائیوں کے خصوصی استعمال کے لیے دی گئی ہے ۔
ایم این آر ای کی جانب سے 'اسکیل اپ آف پرووسکائٹ ٹنڈم سولر سیل (فیز-1)' کے عنوان سے تحقیق و ترقی کے پروجیکٹ کی مدد کی جارہی ہے جس کی کل پروجیکٹ لاگت 83.19 کروڑ روپے ۔جس کا مقصد پرووسکائٹ ٹینڈم سولر سیل ٹیکنالوجی کو فروغ دینا اور مقامی پیداوارکو بہتر کرنا ہے۔
یہ معلومات نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد یسو نائک نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہیں ۔
************
(ش ح ۔ م ش ع ۔ م ق ا)
Urdu No-3243
(रिलीज़ आईडी: 2204494)
आगंतुक पटल : 11