وزارت آیوش
مرکزی وزیر جناب پرتاپ راؤ جادھو کی صدارت میں آیوش سے متعلق پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی دوسری میٹنگ کا انعقاد
ادویاتی پودوں کی کاشت کسانوں کو بااختیار بنانے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ بنانے کا طاقتور ذریعہ ہے: جناب پرتاپ راؤ جادھو
ادویاتی پودوں کی پائیدار کاشتکاری معیاری ادویات کی کلید ہے: جناب پرتاپ راؤ جادھو
وزارت کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ادویاتی پودوں کی کاشت پر توجہ مرکوز کررہی ہے
प्रविष्टि तिथि:
16 DEC 2025 9:35AM by PIB Delhi
وزارت آیوش کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی دوسری میٹنگ 15 دسمبر2025 کو نئی دہلی میں آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے میٹنگ میں شرکت کی ، جن میں جناب سدانند مہالو شیت تناوڑے ، جناب اشٹیکار پاٹل ناگیش باپوراؤ اور جناب نیلیش ڈی لانکے شامل تھے ۔

مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے کسانوں کو بااختیار بنانے ، آیوش کے شعبے کو مضبوط کرنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں جڑی بوٹیوں کی کاشت کے اہم کردار پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے اور پائیدار صحت کے نظام کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آیوش کےنظام کو صحت کی نگہداشت کے قومی فریم ورک میں مربوط کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے ۔
0IVE.jpeg)
وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ روایتی ادویات کے مضبوط نظام کی بنیاد اعلی معیار کی ادویات کی دستیابی میں مضمر ہے ، جو کہ جڑی بوٹیوں سے معیاری خام مال کی پائیدار فراہمی پر منحصر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سطح پر معیار کو یقینی بنانے سے صحت کے بہتر اور تیز نتائج برآمد ہوتے ہیں ۔ انہوں نے نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ پچھلے 25 سالوں سے این ایم پی بی ملک بھر میں "میڈیسنل پلانٹس کے تحفظ ، ترقی اور پائیدارنظم" پر مرکزی حکومت کی اسکیم کو نافذ کر رہا ہے ۔ کسانوں میں بیداری پیدا کرنے اور صلاحیت سازی کے لیے معلوماتی ، تعلیمی اور مواصلاتی (آئی ای سی) سرگرمیوں پر خصوصی زور دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2020-21 سے 2024-25 کے دوران کسانوں کی تربیت اور بیداری کے 139 پروجیکٹوں کے ذریعے تقریبا 1161.96 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ، جس میں 7 علاقائی اور سہولیتی مراکز ملک بھر میں تکنیکی مدد فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ "ای-چارک" ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ کسانوں کو براہ راست خریداروں سے جوڑ کر بازار کے روابط کو مضبوط کیاگیا ہے ۔ وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ ادویاتی پودوں کی کاشت کسانوں کو بااختیار بنانے کی اہم کلید ہے، جس سے آیوش کی ویلیو چین مضبوط ہوتی ہے اور حیاتیاتی تنوع کا تحفظ ہوتاہے۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کے ذریعہ 2023 کو باجرے کا بین الاقوامی سال اعلان کئے جانے سے باجرے کو عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہوئی، جس سے کاشت کاری اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ۔
PVPW.jpeg)
وزیر موصوف نے کسانوں کو بااختیار بنانے میں کرشی ودیاپیٹھ اور کرشی وگیان کیندر (کے وی کے) کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے مزید مشورہ دیا کہ ان اداروں کو بیداری پیدا کرنے اور کسانوں میں جڑی بوٹیوں کی کاشت اور استعمال کو فروغ دینے کے لیےمشغول کیاجا سکتا ہے ، جس سے روزی روٹی کے مواقع میں اضافہ ہو اور دیہی آمدنی میں اضافہ ہو ۔
وزیر موصوف نے کمیٹی کے اراکین کی فعال شرکت اور بامعنی تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی معلومات سےملک بھر میں آیوش کےنظام کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر روایتی ادویات میں ہندوستان کی قیادت کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا ہوگا ۔
************
(ش ح ۔ م ش ع ۔ م ق ا)
Urdu No-3227
(रिलीज़ आईडी: 2204439)
आगंतुक पटल : 20