وزارت دفاع
محکمہ کے 100 ویں سال میں داخل ہونے کے موقع پر وزیر دفاع ،یوم دفاع کی تقریبات میں شرکت کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
15 DEC 2025 5:33PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 16 دسمبر 2025 کو رکشا سمپدا بھون ، دہلی چھاؤنی میں یوم دفاعی اسٹیٹ کی تقریبات کی صدارت کریں گے ۔ وہ ملک بھر میں پھیلے 61 کنٹونمنٹ بورڈز کے ڈیفنس لینڈ مینجمنٹ یعنی زمینی دفاعی بندوبست اور میونسپل ایڈمنسٹریشن یعنی بلدیاتی ادارہ جاتی کے شعبے کو عوامی خدمت میں بہترین کارکردگی کے لیے رکشا منتری ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔
اس سال کی تقریبات خاص اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ محکمہ اپنے 100 ویں سال میں قدم رکھ رہا ہے ، جو ایک ایسی وراثت کی یاد دلاتا ہے، جس کی ابتدا 1765 میں ہوئی تھی ، جب مغربی بنگال کے بیرک پور میں پہلی چھاؤنی قائم کی گئی تھی ۔ اس کے بعد کی ڈیڑھ صدی کے دوران ، دانا پور (1766)، میرٹھ (1803)، امبالا (1843)، دہلی (1915) وغیرہ جیسی چھاؤنیاں وجود میں آئیں ، جنہوں نے ہندوستان میں دفاع اور زمینی انتظامیہ کی بنیاد رکھی ۔ بعد میں اس محکمے کو 16 دسمبر 1926 کو وزارت دفاع کے تحت محکمہ اراضی اور چھاؤنی کے طور پر باضابطہ بنایا گیا ۔
ڈیفنس اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ آج وزارت دفاع کے تحت حکومت ہند کی سب سے بڑی اراضی کا انتظام وانصرام کرتا ہے ۔ تاریخی اہمیت کے حامل محکمہ نے جدید کاری کا ایک غیر معمولی سفر طےکیا ہے ، جس نے خود کو ڈیجیٹل اور ٹیک سے چلنے والے زمین کے انتظام وانصرام میں پیش پیش رکھا ہے ۔ محکمہ نے کنٹونمنٹ کے 20 لاکھ باشندوں کو 100فیصد میونسپل خدمات آن لائن فراہم کرکے ای-چھاؤنی پروجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے ۔ پانی کے تحفظ اور آبی ذخائر کی بحالی کے لیے محکمے کی کوششوں کو اعلی ترین سطح پر تسلیم کیا گیا ہے ،کیونکہ اسے جل سنچے جن بھاگیداری کے لیے قومی آبی ایوارڈ ملا ہے ۔
محکمہ نے وراثت کے زمینی ریکارڈوں کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا کام شروع کیا ہے ، جس سے کہ مستقبل کے لیے ان کے تحفظات کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ملک بھر میں ایک محفوظ ، ٹیکنالوجی کی حمایت یافتہ فائل مینجمنٹ سسٹم کو اپنانے کے ساتھ پورے فائل مینجمنٹ سسٹم کو جدید بنایا گیا ہے، جو بغیر کسی رکاوٹ کے بازیافت کرنے اور محفوظ آرکائیو تک رسائی کے قابل بناتا ہے ۔ ایک مرکزی سافٹ ویئر پلیٹ فارم 'رکشا بھومی'، جسے محفوظ سرورز پر ہوسٹ کیا گیا ہے ، یہ اب تمام دفاعی زمینی ریکارڈوں کے لئے متحد ذخیرے کے طور پر کام کرتا ہے ۔
محکمہ نے درستگی کو مستحکم کرنے کے لیے مسلسل آپریٹنگ ریفرنس اسٹیشنوں سے چلنے والے ڈفرینشیل گلوبل پوزیشننگ سسٹم ، جیوگرافک انفارمیشن سسٹم پر مبنی ٹولز ، اور ہائی ریزولوشن سیٹلائٹ امیجری کو وسیع پیمانے پر اپنانے کے ساتھ لینڈ سروے یعنی زمینی جائزے میں بنیادی اہلیت تیار کی ہے ۔ دفاعی زمین کے انتظام کے لیے اگلی نسل کے حل تیار کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت،مشین لرننگ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنا لوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیٹلائٹ اور بغیر پائلٹ والی ریموٹ وہیکل پہل پر ایک سینٹر آف ایکسی لینس کےقیام کا آغاز کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –م م ع۔ ق ر)
U. No.3190
(रिलीज़ आईडी: 2204241)
आगंतुक पटल : 22