شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئندہ گھریلو سروے اور ڈیجیٹل سوالنامے پر انحصار

प्रविष्टि तिथि: 15 DEC 2025 2:07PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،منصوبہ بندی کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ثقافت کی وزارت میں وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں یہ معلو مات دی کہ وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ(ایم او ایس پی آئی) کے ذریعہ کئے جا رہے گھریلو سروے میں غیر جانبدارانہ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے، نمونے کا انتخاب امکان پر مبنی سائنسی انتخاب کے طریقوں سے کیا جاتا ہے۔ یہ نمونہ تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک پھیلا  ہوتاہے جس میں دیہی اور شہری دونوں علاقے شامل  ہیں اور یہ کوریج کی یکسانیت اور مکمل ہونے کو یقینی بناتا ہے۔

ایم او ایس پی آئی نے 23-2022 (اگست 2022 سےجولائی2023 کے دوران) اور24-2023 (اگست 2023 سےجولائی 2024 کے دوران) میں مسلسل دو گھریلو استعمال کے اخراجات کے سروے (ایچ سی ای ایس) کئے۔ ان سروے کے تفصیلی نتائج بالترتیب جولائی2024 اور جنوری 2025 میں جاری کیے گئے ہیں۔

ایم او ایس پی آئی نے وزارت تعلیم کے محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی(ڈی او ایس ای ایل) کی درخواست پر اپریل- جون 2025 کے دوران تعلیم پر ایک جامع ماڈیولر سروے(سی ایم ایس) کیا۔اس سروے کا بنیادی مقصد اسکولی تعلیم پر گھریلو اخراجات کا تخمینہ لگانا ہے۔ اس سروے کا مقصد ان طلبا کے لیے نجی کوچنگ یا ٹیوشن پر گھریلو اخراجات کا تخمینہ بھی  لگاناہے جو فی الحال اسکول کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سروے رپورٹ اگست 2025 میں جاری کی گئی ہے۔

ایم او ایس پی آئی میں نئی ٹیکنالوجیز کے انضمام اور موجودہ ٹیکنالوجیز کی اپ گریڈیشن کے مختلف پہلوؤں کا مطالعہ کیا جاتا ہے تاکہ سروے میں ان کی مطابقت اور اطلاق کا اندازہ لگایا جا سکے ۔  مزید برآں  ایم او ایس پی آئی کمپیکٹ شہری جغرافیائی اکائیوں کا ایک فریم ورک تیار کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پانچ سالہ مراحل میں اربن فریم سروے (یو ایف ایس) کا انعقاد کرتی ہے ، جو بنیادی طور پر بڑے پیمانے پر سماجی و اقتصادی سروے کے لیے شہری شعبے میں نمونے لینے کے فریم ورک کے طور پر کام کرتا ہے ۔  فیز22-2017 سے یو ایف ایس کا انعقاد جیو آئی سی ٹی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل موڈ میں کیا جا رہا ہے جس میں بھوون پلیٹ فارم پر بنائے گئے موبائل ، ڈیسک ٹاپ اور ویب پر مبنی جی آئی ایس حل کے بہتر اور مضبوط ورژن شامل ہیں۔

 

*****

ش ح۔ م ح ۔ ع د

U. No-3178


(रिलीज़ आईडी: 2204049) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil