قبائیلی امور کی وزارت
نیسٹس (این ای ایس ٹی ایس) کی طرف سے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں قیادت اور حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے دو روزہ پرنسپلز کانکلیو کا انعقاد
صلاحیت سازی کے پروگرام کا مقصد این ای پی سے ہم آہنگ اصلاحات، اہم قومی اقدامات اور بہترین طریقۂ کار سے متعلق ای ایم آر ایس کے پرنسپلوں کی رہنمائی
प्रविष्टि तिथि:
14 DEC 2025 6:07PM by PIB Delhi
نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (نیسٹس) 16 تا 17 دسمبر 2025 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر (ڈی اے آئی سی)، نئی دہلی میں دو روزہ پرنسپلز کانکلیو کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ ایک اہم صلاحیت سازی اقدام ہے جس کا مقصد ملک بھر کے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کے پرنسپلوں کی تعلیمی، انتظامی، مالی اور قیادتی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔
اس کانکلیو میں ای ایم آر ایس کے 499 پرنسپلز شرکت کریں گے، جو ای ایم آر ایس کے تیزی سے پھیلاؤ اور اسکول انتظامیہ کی بڑھتی ہوئی پیچیدگی کے پیشِ نظر نیسٹس کی قیادت کو بااختیار بنانے پر مسلسل توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ پروگرام پرنسپلز کو نیشنل ایجوکیشن پالیسی (این ای پی) اور نیسٹس کی اسٹریٹجک ترجیحات سے ہم آہنگ تازہ معلومات، طریقۂ کار کی وضاحت اور قیادتی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
کانکلیو کا مرکزی موضوع ای ایم آر ایس میں جاری منصوبوں، اہم قومی اقدامات (فلیگ شپ انیشی ایٹوز) اور شراکت داروں کے تعاون سے نافذ کیے جانے والے پروگراموں سے متعلق پرنسپلز کی رہنمائی ہے۔ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اسکول قائدین کو ان اقدامات کے مقاصد، اہمیت اور متوقع نتائج کی واضح سمجھ حاصل ہو تاکہ نچلی سطح پر ان کا بروقت، مؤثر اور یکساں نفاذ ممکن ہو سکے۔ کانکلیو کا ایک اور مقصد اُن مشاہدہ شدہ خلاؤں کو دور کرنا ہے جو نیسٹس کی جانب سے قومی اداروں اور ماہر تنظیموں کے تعاون سے شروع کی گئی مختلف تعلیمی، ڈیجیٹل، ثقافتی، صحت اور صلاحیت سازی کی پہلوں کے بارے میں بعض پرنسپلز کی آگاہی میں پائے گئے ہیں۔
مباحثے میں تعلیم اور طلبہ پر مرکوز موضوعات کی ایک وسیع رینج شامل ہوگی، جن میں تعلیمی اصلاحات، سی بی ایس ای کا دو امتحانی نظام، سبق کی منصوبہ بندی، کلاس روم کے طریقۂ کار، طلبہ کے تعلیمی نتائج بہتر بنانے کی حکمتِ عملیاں، ذہنی صحت اور جذباتی بہبود، تلاش (ٹی اے ایل اے ایس ایچ)، بھارت اسکاوٹس اینڈ گائیڈز، کوشالیہ، لسانی مہارت اور پسماندہ طلبہ کی معاونت کے لیے منظم نظام شامل ہیں۔
انتظامی اور افرادی وسائل سے متعلق موضوعات جیسے اے پی اے آر، پروبیشن کلیئرنس، نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس)، حفاظتی اقدامات اور اسکول کارکردگی کے جائزے پر بھی تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مالی خواندگی، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے طریقۂ کار، خریداری کے نظام، انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال اور تعمیراتی ایجنسیوں سے عمارتیں تحویل میں لینے کے پروٹوکولز پر سیشنز کے ذریعے پرنسپلز کو مالی اور بنیادی ڈھانچے کی حکمرانی کے حوالے سے مزید وضاحت فراہم کی جائے گی۔
نیسٹس کے سینئر افسران، سی بی ایس ای کے موضوعاتی ماہرین، یونیسف کے نمائندگان اور دیگر شعبہ جاتی ماہرین سیشنز کی قیادت کریں گے، جہاں پالیسی سطح کی رہنمائی، تکنیکی معلومات اور اسکول انتظامی چیلنجز کے عملی حل پیش کیے جائیں گے۔ کانکلیو میں مباحثوں، سوال و جواب نشستوں اور ہم مرتبہ سیکھنے کے فورمز کے ذریعے مضبوط باہمی تعامل بھی شامل ہوگا، جس سے پرنسپلز کو زمینی تجربات شیئر کرنے، مسائل اٹھانے اور مشترکہ طور پر چیلنجز اور حل کی نشاندہی کا موقع ملے گا۔
پرنسپلز، پالیسی سازوں، ماہرین اور شراکت دار تنظیموں کے درمیان براہِ راست تعامل کو ممکن بنا کر توقع ہے کہ یہ کانکلیو قیادتی تیاری کو بہتر بنائے گا، جوابدہی کو مضبوط کرے گا، بہترین طریقۂ کار کی معیار کاری کو فروغ دے گا اور ای ایم آر ایس میں ضابطہ جاتی فریم ورکس کی یکساں تعمیل کو یقینی بنائے گا۔
پرنسپلز کانکلیو نیسٹس کے مسلسل صلاحیت سازی، معیار میں بہتری اور قبائلی طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔ توقع ہے کہ یہ پروگرام ای ایم آر ایس کے نظام کو مضبوط بنائے گا اور پرنسپلز کو بہتر ویژن، اعتماد اور انتظامی مؤثریت کے ساتھ اپنے اداروں کی قیادت کے قابل بنائے گا، جس کے نتیجے میں بہتر تعلیمی نتائج اور تمام طلبہ کے لیے محفوظ، شمولیتی اور ثمر آور تعلیمی ماحول یقینی بنایا جا سکے گا۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-3142
(रिलीज़ आईडी: 2203776)
आगंतुक पटल : 12