زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت نقصانات کا اندازہ لگانے کا معیار
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 DEC 2025 6:25PM by PIB Delhi
پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) ریاستوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کے لیے بھی اختیاری ہے۔ یہ اسکیم متعلقہ ریاستی حکومت کے ذریعے نوٹیفائی کی گئی فصلوں/علاقوں کے لیے بیج بونے سے قبل کے مرحلے سے لے کر کٹائی کے بعد تک، ایسی قدرتی آفات کے سبب ہونے والے فصل نقصان کے خلاف جو انسانی مداخلت سے نہیں روکے جا سکتے، جامع رسک انشورنس فراہم کرتی ہے۔ جنگلی جانوروں کے حملوں سے فصل کو ہونے والا نقصان چونکہ نوعیت کے اعتبار سے قابلِ تدارک سمجھا جاتا تھا، اس لیے پہلے اس کا احاطہ نہیں کیا جاتا تھا۔ تاہم، وزارت ماحولیات، جنگلات و ماحولیاتی تبدیلی اور ریاستی حکومتوں کی درخواست پر، ریاستوں کو یہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ جنگلی جانوروں کے سبب ہونے والے نقصانات کو انفرادی جانچ کی بنیاد پر، ریاستی حکومت کے خرچ پر ایک اضافی کوریج کے طور پر نوٹیفائی کر سکیں۔ اس نوعیت کے کوریج کے لیے تفصیلی ضابطہ کار اسکیم کی عملی رہنما ہدایات میں فراہم کیا گیا ہے۔
سیلاب کا رسک کور، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے تحت تمام نوٹیفائیڈ فصلوں کے لیے دستیاب ہے۔ تاہم ہائڈرو فِلِک فصلوں جیسے دھان، جوٹ، گنّے وغیرہ کے لیے یہ کور، مقامی نوعیت کے دعووں کے معاملے کو چھوڑ کر، دستیاب ہے۔
البتہ لوکلائزڈ رسک کے تحت دھان کی فصل میں جنگلی جانوروں کے حملے اور سیلاب سے ہونے والے فصل کے نقصان کی نوعیت اور طریقہ کار متعین کرنے کے لیے قائم کی گئی ایک کمیٹی نے اپنی سفارشات اور معیاری عملی طریقۂ کار کے ساتھ اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے، تاکہ ان خطروں کی بیمہ کوریج کو وضع کیا جا سکے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
************
ش ح۔ ف ش ع
U: 3084
(ریلیز آئی ڈی: 2203390)
وزیٹر کاؤنٹر : 23