بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سربانند سونووال نے انجا سانحے کے بعد تنسوکیا میں سوگوار کنبوں سے ملاقات کی، بچاؤ کی ششوں کا جائزہ لیا

प्रविष्टि तिथि: 12 DEC 2025 6:47PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر سربانند سونووال نے آج اروناچل پردیش کے انجا ضلع میں المناک سڑک حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ڈبروگڑھ لوک سبھا حلقہ سمیت آسام کے کئی متاثرین اس واقعہ میں ہلاک ہوئے جس کی وجہ سے پورا خطہ غم میں ڈوباہوا ہے۔

سونووال نے تنسوکیا  ضلع کے گیلاپکھوری میں سوگوار کنبوں سے ملاقات کی اور اپنے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حکومت اس مشکل وقت میں ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وہ واقعہ کے بعد سے مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے آسام کے چیف سکریٹری سے بات کی ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ وہ اروناچل پردیش میں حکام کے ساتھ قریبی تال میل برقرار رکھیں۔ سونووال نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ سرکاری ایجنسیاں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں کہ بچاؤ اور امدادی کارروائیاں تیزی اور مؤثر طریقے سے جاری رہیں۔

سربانند سونووال نے کہا، ’’ متاثرین کے اہل خانہ سے میری گہری تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں ۔ دکھ غم اس گھڑی میں ہم متاثرین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔‘‘

جائے حادثہ پر مربوط امدادی کوششیں جاری ہیں، ٹیمیں تمام ضروری طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے یک مشت ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔ حکومت آسام نے بھی کنبوں کے لیے مالی تعاون کا اعلان کیا ہے۔

نقصان کو "ناقابل تلافی" قرار دیتے ہوئے جناب سونووال نے کہا کہ سوگواروں کا درد دل کی گہرائیوں سے محسوس کیا گیا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے لیے ابدی سکون اور لواحقین کو یہ گہرا نقصان برداشت کرنے کی طاقت کے لیے دعا کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XUDU.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027MKC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00399AG.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004NM70.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005KQQ4.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006LVAF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007RIP9.jpg

فوٹو کیپشن: مرکزی وزیر سربانند سونووال نے ضلع  انجا متاثرین (اروناچل پردیش سانحہ) سے ملاقات کی اور ان کے حالات دریافت کیے اور طبی نگہداشت کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3097


(रिलीज़ आईडी: 2203344) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese