وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومتِ ہند نے روم میں آئیفَیڈ–انڈیا ڈے کے موقع پر دیہی تبدیلی اور ترقی میں اپنی قائدانہ حیثیت کو اجاگر کیا

प्रविष्टि तिथि: 12 DEC 2025 4:51PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند نے روم میں منعقدہ آئیفَیڈ–انڈیا ڈے تقریب میں دیہی ترقی، خواتین کے بااختیار بننے اور موسم کے مطابق لچکدار زرعی طریقوں میں ملک کی رہنما کامیابیوں کو نمایاں طور پر پیش کیا۔ یہ موقع بھارت اور بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی (آئیفَیڈ) کے درمیان طویل اور کامیاب شراکت داری کا جشن بھی تھا۔

آئیفَیڈ کے صدر جناب آلوارو لاریو نے دیہی سطح پر قابلِ توسیع، لوگوں کی شمولیت سے چلنے والی ترقی میں بھارت کی قیادت کی تعریف کی اور کہا کہ بھارت–آئیفَیڈ کی کئی مشترکہ پہلیں عالمی سطح پر نمونہ بن چکی ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ اقتصادی امور (ڈی ای اے)، وزارتِ خزانہ کی اضافی سکریٹری اور آئیفَیڈ کے لیے بھارت کی متبادل گورنر محترمہ انو متھائی نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اور آئیفَیڈ کے درمیان ترقیاتی تعاون شمولیت، پائیداری اور کمیونٹی کی قیادت میں ترقی جیسے مشترکہ اصولوں پر قائم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011P26.jpg

انہوں نے کہا، “بھارت کی شراکت داری آئیفَیڈ کے ساتھ محض مالی تعاون تک محدود نہیں ہے۔ یہ ایک مشترکہ وژن پر مبنی ہے جس میں دیہی برادریوں کو ترقی کے مرکز میں رکھا گیا ہے۔ آئیفَیڈ بھارت کا ایک مستقل اور قابلِ اعتماد ساتھی رہا ہے، جس کی مدد سے ملک نے دیہی روزگار کے اختراعی، مساوات پر مبنی اور پائیدار ماڈلوں کو بڑے پیمانے پر آگے بڑھایا ہے۔”

گزشتہ 48 برسوں میں، بھارت اور آئیفَیڈ نے مل کر 4.4 ارب امریکی ڈالر مالیت کے 36 دیہی ترقیاتی منصوبوں کی مدد کی ہے، جن میں سے 1.5 ارب ڈالر براہِ راست آئیفَیڈ کی طرف سے فراہم کیے گئے۔ 459 ملین ڈالر کے چھ جاری منصوبوں کے ساتھ، بھارت اس وقت 2.65 کا شریک مالیاتی تناسب برقرار رکھے ہوئے ہے جو عالمی اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ بھارت کی مضبوط قیادت اور اس شراکت داری پر بھروسے کا مظہر ہے۔

انڈیا–آئیفَیڈ پورٹ فولیو کے تحت معاونت یافتہ اہم منصوبوں میں شامل ہیں:

• میگھالیہ میں 45 ہزار سے زائد دیہی کاروباری اکائیوں کے لیے بازار تک رسائی کو بہتر بنانا۔

• مہاراشٹر میں خواتین کی روزگار کے مواقع اور آمدنی میں اضافے کی سہولت فراہم کرنا۔

• جموں و کشمیر میں تین لاکھ چھوٹے اور حاشیے پر موجود کسانوں کے لیے موسمیاتی لچک میں اضافہ۔

• اتراکھنڈ میں آمدنی بڑھانے اور نقلِ مکانی میں کمی کی کوششوں کو تقویت دینا۔

بھارت کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ خواتین کے اجتماعی ماڈل—جو چھوٹی بچت کمیٹیوں سے مضبوط معاشی اداروں تک کا سفر طے کر چکے ہیں—کو کمیونٹی کی قیادت میں ہونے والی ایسی تبدیلی کی مثال کے طور پر پیش کیا گیا جس کی عالمی اہمیت ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جوجاواراپو بالاجی، آئیفَیڈ میں بھارت کے متبادل مستقل نمائندے نے کہا کہ بھارت آئیفَیڈ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا، “ہم مزید تعاون کے منتظر ہیں تاکہ کامیاب ماڈلوں کو زیادہ پیمانے پر نافذ کیا جا سکے اور دیہی برادریوں کو ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔”

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CN8O.jpg

آئیفَیڈ کے بانی اراکین میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے سب سے بڑے معاون اور ترقیاتی شراکت داروں میں سے ایک ہونے کے ناتے، بھارت جنوبی–جنوب اور تکونی تعاون میں قائدانہ کردار ادا کرتا آ رہا ہے۔ بھارت دیہی ادارہ جاتی ڈھانچے کی مضبوطی، اقدار کے سلسے کی ترقی، اور ماحول دوست (کلائمٹ اسمارٹ) زراعت کے حوالے سے اپنی مہارت عالمی جنوبی خطے کے ممالک کے ساتھ بانٹ رہا ہے۔

بھارت اور آئیفَیڈ نے دیہی اداروں کو مضبوط بنانے، مہارتوں کو فروغ دینے، منڈیوں اور خدمات تک رسائی بڑھانے، اور دیہی برادریوں کو پائیدار اور مضبوط طریقے سے اپنی ترقی کی قیادت کرنے کے قابل بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔

*****

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :   3073  )


(रिलीज़ आईडी: 2203331) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी