صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آیوشمان وے وندنا یوجنا کے تعلق سے تازہ ترین معلومات
دسمبر 2025 تک، 93 لاکھ سے زائد آیوشمان وے وندنا کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں
آیوشمان وے وندنا کے تحت 31 اکتوبر 2025 تک اسپتالوں میں 7.89 لاکھ داخلوں کی اجازت دی گئی، جن کی مالیت 1,741 کروڑ روپے ہے
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2025 4:28PM by PIB Delhi
صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی – پی ایم جے اے وائی) حکومت کی ایک نمایاں اسکیم ہے جو بھارت کی آبادی کے اقتصادی طور پر کمزور نچلے 40 فیصد حصے میں شامل 12 کروڑ کنبوں کے لیے ثانوی اور ثالثی صحت کی دیکھ بھال کے اسپتال میں داخلے کے لیے ہر کنبہ کو سالانہ 5 لاکھ روپے کا صحت کور فراہم کرتی ہے۔ کنبہ کے سائز پر کوئی حد نہیں ہے اور کنبہ کے تمام اہل افراد، عمر اور جنس سے قطع نظر، اسکیم کے تحت شامل ہیں۔ اکتوبر 2024 میں، بھارتی حکومت نے آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی – پی ایم جے اے وائی) کو بڑھا کر 70 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام سینئر شہریوں کو ان کے سماجی-اقتصادی مقام سے قطع نظر سالانہ 5 لاکھ روپے کا مفت ہیلتھ کور فراہم کیا ۔
تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 5 دسمبر 2025 تک 93 لاکھ سے زائد آیوشمان وے وندنا کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔
عمل درآمد کرنے والی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 31 اکتوبر 2025 تک آیوشمان وے وندنا زمرے کے تحت مجموعی طور پر 7.89 لاکھ اسپتال میں داخلے کی اجازت دی گئی، جن کی مالیت 1,741 کروڑ روپے ہے۔ مزید یہ کہ نئی کارروائیوں کے شامل کرنے، نئے اسپتالوں کی منظوری، نئے مستفیدین کو شامل کرنے اور وقتاً فوقتاً ضروریات کے مطابق دیگر بہتریوں کے ذریعے علاج میں توسیع کی جاتی ہے۔ مذکورہ اسکیم 70 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے 6 کروڑ معمر شہریوں کا احاطہ کرتی ہے، جو 4.5 کروڑ کنبوں سے تعلق رکھتے ہیں، چاہے ان کا سماجی-اقتصادی مقام کچھ بھی ہو۔
*********
ش ح۔ش م۔م الف
U. No-3052
(रिलीज़ आईडी: 2203242)
आगंतुक पटल : 5