وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

تعلیم کی وزارت نے بھارتیہ بھاشا اُتسو 2025 منایا


‘‘کئی زبانیں، ایک جذبہ’’ موضوع بھارت کی لسانی ہم آہنگی کو اجاگر کرتاہے اور سبرامینیا بھارتی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے

प्रविष्टि तिथि: 12 DEC 2025 3:46PM by PIB Delhi

تعلیم کی وزارت کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے (ڈی او ایس ای ایل) نے بھارتیہ بھاشا اُتسو  (بی بی یو) 2025 کی اختتامی تقریب 11 دسمبر 2025 کو نئی دہلی کے نیشنل بال بھون میں منائی۔ اس موقع پر تعلیم کی وزارت کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے (ڈی او ایس ای ایل)کے سکریٹری جناب سنجے کمار اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے سابق چیئرمین پروفیسر ایم جگدیش کمار کی موجودگی نے تقریب کو اعزاز بخشا۔

Bhasha Utsav 1.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، تعلیم کی وزارت کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے (ڈی او ایس ای ایل)کے سکریٹری جناب سنجے کمارنے بھارتیہ بھاشا اُتسو کی تین سالہ تقریبات پر روشنی ڈالی۔ سکریٹری موصوف نے سبرامینیا بھارتی کی زندگی اور نظریات کو یاد کیا اور آزادی، سماجی اصلاحات اور کثیرلسانیات میں ان کے کردار کو اجاگر کیا۔ مادری زبان میں مطالعہ کی اہمیت اور قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے وژن پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے طلباء اور اساتذہ کی اس بات کیلئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ متعدد زبانوں کو اپنائیں، اپنے ذخیرہ الفاظ کو بڑھائیں اور وضاحت اور درستگی کے ساتھ بات چیت کریں۔ انہوں نے سبرامینیا بھارتی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کیا اور اُس ثقافتی قوت پر زور دیا جو تمام زبانوں اور کمیونٹیوں کے احترام سے حاصل ہوتی ہے۔

پروفیسر ایم جگدیش کمار نے طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے متعدد زبانیں سیکھنے کے مقصد کو اجاگر کیا۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تنقیدی سوچ، تخلیقی صلاحیت اور جدت طرازی کو فروغ دیں ۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ کثیرلسانیات کے ذریعے مضبوط ہونے والی ادراکی لچک مختلف قسم کے نقطہ نظر کی قدر کرنے کے قابل بناتی ہے اور نوجوان طلباء کو وِکست بھارت 2047 میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرتی ہے۔

Bhasha Utsav 2.jpg

ایک شاندار ثقافتی پروگرام میں بھارت کی لسانی اور ثقافتی تنوع کا بھرپور مظاہرہ پیش کیاگیا۔ کندریہ ودیالیہ سنگٹھن ( کے وی ایس) ، نوودیا ودیالیہ سمیتی (این وی ایس) ، ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولز ( ای ایم آر ایس) اور نیشنل بال بھون ( این بی بی) کے طلباء نے نغمے، کلاسیکی اور لوک رقص، کثیرلسانی حب الوطنی کے نغمے، نکڑ ناٹک اور شاعری کی تقریبات پیش کیں۔ ان سرگرمیوں نے ثقافتی ہم آہنگی کا ماحول پیدا کیا اور مختلف اداروں کے طلباء کی تخلیقی صلاحیت کو اجاگر کیا۔

Bhasha Utsav 3.jpg

مختلف زبانوں میں تیار کردہ تدریسی اور تعلیمی مواد کو پیش کرنے کیلئے اسٹالز قائم کیے گئے ۔ زبان کے کھیل بھی منعقد کیے گئے، جن میں طلباء نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

Bhasha Utsav 4.jpg

اس سال کی تقریبات ‘‘भाषाएँ अनेक, भाव एक / کئی زبانیں، ایک جذبہ’’ کے موضوع کے تحت منعقد کی گئیں، جو 11 دسمبر 2025 کو سبرامینیا بھارتی کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منائی گئیں۔ پورے بھارت میں اسکولوں نے اس کے تعلق سے 4 سے 11 دسمبر تک ہفتہ بھر کی تقریبات منعقد کیں، جن میں کثیرلسانیات اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے والی بات چیت سے متعلق سرگرمیاں شامل تھیں۔

بھارتیہ بھاشا اُتسو 2025 نے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کی بھارت کی لسانی وراثت کو محفوظ رکھنے اور قومی تعلیمی پالیسی ( این ای پی) 2020 کے وژن کے مطابق کثیرلسانیات کو فروغ دینے کے عزم کو دوبارہ تقویت بخشی۔ اس تقریب نے ثقافتی اتحاد کو مزید مستحکم کیا اور نوجوان طلباء کو بھارت کے مالامال لسانی ورثے کو اپنانے کی ترغیب دی۔

اس پروگرام میں جناب دھیرج ساہو، ایڈیشنل سیکریٹری، ڈی او ایس ای ایل؛ جناب آنند راؤ وی پٹیل، ایڈیشنل سکریٹری، ڈی او ایس ای ایل؛ محترمہ ارچنا اوستھی، جوائنٹ سکریٹری، ڈی او ایس ای ایل؛ محترمہ اے سریجا، اقتصادی صلاح کار، ڈی او ایس ای ایل؛ پروفیسر دنیش پرساد سکلانی، ڈائریکٹر، این سی ای آر ٹی؛ جناب پنکج اروڑا، چیئرمین، این سی ٹی ای؛ جناب راجیش لکھانی، کمشنر، نوودیہ ودیالیہ سمیتی ( این وی ایس) ؛ جناب وکاس گپتا، کمشنر، کندریہ ودیالیہ سنگٹھن  (کے وی ایس) ؛ وزارت کے سینئر افسران؛ بھارتیہ بھاشا سمیتی کے عہدیدار؛ خودمختار اداروں کے سربراہان؛ تعلیمی ماہرین؛ اساتذہ اور ملک بھر کے اسکول کے طلباء نے شرکت کی۔

*****

ش ح۔ش م ۔م الف

U. No-3045


(रिलीज़ आईडी: 2203088) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati