نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

 نیتی آیوگ نے نئی دلّی میں "بھارت میں کارپوریٹ بانڈ مارکیٹ کی توسیع" پر رپورٹ جاری کی

प्रविष्टि तिथि: 11 DEC 2025 5:47PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ کے  سی ای او، جناب بی۔ وی۔ آر۔ سبرامنیم، نے 11 دسمبر 2025 کو نئی دہلی میں “ڈیپیننگ دی کارپوریٹ بانڈ مارکیٹ اِن انڈیا” کے عنوان سے جاری رپورٹ کو منظرِ عام پر پیش کیا۔ یہ اجرا نیتی آیوگ کے سینئر عہدیداروں کی معزز موجودگی میں انجام پایا۔

نیتی آیوگ کے سی ای او نے کہا کہ وکست بھارت کے وژن کی جانب ہندوستان کے سفر کے لیے ایک مضبوط اور متنوع مالیاتی نظام ناگزیر ہے، جو بڑے پیمانے پر طویل مدتی سرمایہ متحرک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ کس طرح ایک وسیع تر اور زیادہ مؤثر کارپوریٹ بانڈ مارکیٹ ملک کی اس تبدیلی میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے، جو مارکیٹ تک رسائی میں توسیع، نقد کی دستیابی میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی شمولیت کو مضبوط بنائے گی۔

یہ رپورٹ نہ صرف ہندوستان کی کارپوریٹ بانڈ مارکیٹ کے منظرنامے کا جامع جائزہ پیش کرتی ہے بلکہ ایک اصلاحی نقشِ راہ بھی فراہم کرتی ہے، جس کے ذریعے ایک زیادہ گہری، مضبوط اور جامع بانڈ مارکیٹ تشکیل دی جا سکے جو ملک کی طویل مدتی سرمایہ کاری کی ضروریات کو پورا کر سکے۔ رپورٹ میں عالمی مارکیٹوں کے ساتھ تقابلی تجزیہ شامل ہے، ساختی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، اور قانونی، ضابطہ جاتی اور مارکیٹ انفراسٹرکچر کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ہدفی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔

 

ایک گہری اور متحرک کارپوریٹ بانڈ مارکیٹ طویل مدتی اور کم لاگت مالی وسائل کے حصول کے لیے ناگزیر ہے، جو ہندوستان کو اپنے ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے درکار ہیں۔ بینکاری نظام سے ہٹ کر مالیاتی ذرائع کو متنوع بنا کر کارپوریٹ بانڈز زیادہ مؤثر خطرات ساجھا کرنے کو ممکن بناتے ہیں، مالیاتی استحکام کو مضبوط کرتے ہیں اور پیداواری شعبوں کو مستحکم، مارکیٹ پر مبنی سرمائے کی فراہمی کے ذریعے سہارا دیتے ہیں۔ جیسے جیسے ہندوستان اپنے وسیع تر وژن کی جانب بڑھ رہا ہے، ایک بہتر طور پر کارفرما بانڈ مارکیٹ سرمایہ کاری کو برقرار رکھنے اور طویل مدتی ترقی کی حمایت کرنے کے لیے ایک بنیادی ستون بنتی جا رہی ہے۔ اگرچہ گزشتہ دہائی کے دوران بقایا حجم میں اضافے، بہتر ضابطہ جاتی ڈھانچے اور بڑھتی ہوئی سرمایہ کار دلچسپی کے ساتھ مارکیٹ میں توسیع ہوئی ہے، لیکن یہ اب بھی محدود مارکیٹ گہرائی، سرمایہ کاروں کے محدود اور مرتکز پروفائل، اور ثانوی مارکیٹ کی نسبتاً کم سرگرمی جیسے عوامل کے باعث پابندیوں کا شکار ہے۔ ہندوستان کی کارپوریٹ بانڈ مارکیٹ میں مزید وسعت کے لیے خاطر خواہ غیر استعمال شدہ صلاحیت موجود ہے۔

رپورٹ اس موقع کی نشاندہی کرتی ہے کہ کارپوریٹ بانڈ مارکیٹ بنیادی ڈھانچے، ایم ایس ایم ایز، سبز اور منتقلی کی مالی معاونت ، اور ابھرتے ہوئے شعبوں کے لیے سرمایے کی فراہمی میں مزید بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔ عالمی تجربات سے رہنمائی لیتے ہوئے مطالعہ میں متعدد محاذوں پر مرحلہ وار اصلاحات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، جن میں قانونی اور ضابطہ جاتی لائحہء عمل کو مضبوط بنانا، مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے اور شفافیت کو بہتر کرنا، درمیانی درجے کی کمپنیوں کی جانب سے بانڈ اجرا میں سہولت فراہم کرنا، انشورنس، پنشن اور ریٹیل سرمایہ کاروں کی شمولیت میں توسیع، کریڈٹ اینہانسمنٹ والے آلات، طویل مدت کے بانڈز اور سسٹین ایبلٹی سے منسلک مصنوعات جیسی مصنوعات کی دستیابی بڑھانا، بنیادی اور ثانوی دونوں مارکیٹوں میں نقدی کی دستیابی کو بہتر بنانے کے لیے مارکیٹ میکنگ اور ریپو سہولتوں کو گہرا کرنا، اور ٹوکنائزڈ بانڈز اور مربوط ڈیٹا سسٹمز سمیت ڈیجیٹل جدتوں کا فائدہ اٹھانا شامل ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جناب بی۔ وی۔ آر۔ سبرامنیم نے اس جامع اور تجزیاتی طور پر مضبوط رپورٹ کی تیاری پر ٹیم کو مبارک باد پیش کی، جو ہندوستان کے کارپوریٹ بانڈ ایکو سسٹم کی پیش رفت کو سموئے ہوئے ہے اور مستقبل پر نظر رکھنے والے حل فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانڈ مارکیٹ کو گہرا کرنا بینک کریڈٹ پر ضرورت سے زیادہ انحصار کو کم کرنے، سرمائے کے مؤثر استعمال کو بہتر بنانے اور ملک کی ترقیاتی ترجیحات کی تکمیل کے لیے نجی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لیے بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک مضبوط اور متنوع کارپوریٹ بانڈ مارکیٹ طویل مدتی، مستحکم اور قابلِ برداشت مالی وسائل کے حصول کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہے اور ہندوستان کے وکست بھارت @2047 وژن کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس رپورٹ میں پیش کردہ سفارشات سرمایہ مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں کی بنیاد وسیع کرنے، کم درجہ بندی والے اجرا کنندگان کی معاونت کرنے اور عالمی طریقوں کے مطابق مارکیٹ انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے لیے ایک عملی نقشۂ راہ فراہم کرتی ہیں۔‘‘

مکمل رپورٹ تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ https://niti.gov.in/sites/default/files/2025-12/Deepening_the_Corporate_Bond_Market_in_India.pdf 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  2978   )


(रिलीज़ आईडी: 2202577) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी