کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک کی معدنی صلاحیت کو عالمی معیار تک پہنچانے کے لیے غیر ممالک میں آباد ہندوستانیوں  کا کردار کافی اہم ہے:مرکزی وزیر جناب جی. کشن ریڈی

प्रविष्टि तिथि: 11 DEC 2025 5:18PM by PIB Delhi

تمام پراواسی بھارتیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کوئلہ و معدنیات کے مرکزی وزیر جناب جی۔ کشن ریڈی نے کہا کہ وطن سے دور رہنے کے باوجود بھارتی  مہاجر کا بھارت کی روح سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی  مہاجروں کا تعاون صرف ترسیلات زر تک محدود نہیں بلکہ سرمایہ کاری، اختراع اور نئے مواقع  فراہم کرنے میں بھی ہیں۔وزیر موصوف نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ہندوستانی مہاجر کو ‘‘راشٹر دوتھ’’ قرار دینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے ہر گوشے میں بھارت کی شبیہ، اقدار اور صلاحیت کو  پروان چڑھاتے ہیں۔ وزیر  موصوف نے کہا کہ بھارتی مہاجروں کا نہ صرف راجستھان بلکہ پورے ملک کی معدنی صلاحیت کو عالمی معیار تک پہنچانے میں نہایت اہم  ہے۔

5.jpg

راجستھان کے وسیع قدرتی وسائل کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب جی۔ کشن ریڈی نے کہا کہ یہ ریاست نہ صرف بھارت کی ثقافتی وراثت کا نگینہ ہے بلکہ معدنی ورثے کا خزانہ بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قدیم زمانے سے ہی راجستھان معدنیات  کے انخلا اور کان کنی کی ٹیکنالوجی میں پیش پیش رہا ہے۔ آج بھی، انہوں نے کہا، راجستھان بھارت کی معدنی سلامتی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ ریاست ماربل، گرینائٹ، ریت پتھر اور سلیٹ کا ایک بڑ ی تخلیق کار اور برآمد کنندہ کے طور پر نمایاں مقام رکھتی ہے۔

6.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ آج بھارت کا کان کنی کا شعبہ  معاون  اور مسابقتی وفاقیت کے اصولوں پر چل رہا ہے، جو اس کی ترقی اور ملک کی معدنی سلامتی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی فریم ورک ہر ریاست کی اصل صلاحیت کو بروئے کار لانے میں ملک کی مدد کرتا ہے۔ جناب ریڈی نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کان کنی کے شعبے میں تاریخی اصلاحات کی گئی ہیں، جن میں شفاف نیلامی نظام کا نفاذ، نجی شعبے کی زیادہ شمولیت، تلاشِ معدنیات میں 100 فیصد ایف ڈی آئی کی اجازت، اور کاروبار  کرنے میں آسانی میں نمایاں بہتری شامل ہے۔

جناب جی۔ کشن ریڈی نے کہا کہ نئی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال نے بھارت کے کان کنی کے شعبے میں بڑے مواقع پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے نیشنل کرٹیکل منرلز مشن کا ذکر کیا جس کا بجٹ 34,300 کروڑ روپے ہے اور جس کا مقصد اہم معدنیات میں ملک کو خود کفیل بنانا ہے۔ پہلی مرتبہ ایکسپلوریشن لائسنسز کی نیلامی کی گئی ہے۔ سات بلاک کامیابی سے نیلام ہونے کے بعد، انہوں نے کہا، اس اقدام سے نجی شعبے کی شمولیت بڑھے گی اور تلاش کے کام میں تیزی آئے گی۔ وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی 1500 کروڑ روپے کی ری سائیکلنگ اسکیم کا مقصد سالانہ تقریباً 3 لاکھ ٹن  کی گنجائش پیدا کرنا اور 2030 تک تقریباً 40,000 ٹن اہم معدنیات کی ریکوری کو یقینی بنانا ہے۔

وزیر  موصوف نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں کوئلہ کا شعبہ حالیہ برسوں میں مکمل طور پر تبدیل ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمرشیل کول مائننگ نے نجی شعبے کی شمولیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس سے پیداوار میں بہتری، مسابقت میں اضافہ اور آپریشنل کارکردگی میں مضبوطی آئی ہے۔ جناب ریڈی نے یہ بھی اجاگر کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کوئلہ گیس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جس سے بڑے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ وزیر  موصوف نے یہ بھی بتایا کہ ملک میں پہلی بار انڈر گراؤنڈ کوئلہ گیس ،بلاکس کی نیلامی بھی کی گئی ہے۔

 

7.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت کے معدنیات کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور عالمی مسابقت کو بڑھانے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ ان مواقع کو حقیقت میں بدلنے میں بھارتی  مہاجروں کا کردار نہایت اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا معدنیاتی شعبہ ایک عظیم امکان کے مرحلے پر کھڑا ہے اور اسے غیرممالک میں آباد ہندوستانیوں کی توانائی، وژن اور عالمی تجربے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بھارتی برادری کو مشورہ دیا کہ وہ بیرونِ ملک اہم معدنیات کے حصول کے لیے کے اے بی آئی ایل جیسے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بھارت کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کو مضبوط بنایا جا سکے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر،  جناب ریڈی نے عالمی بھارتی برادری سے اپیل کی کہ وہ راجستھان کو مواقع کا مرکز بنانے اور بھارت کو عالمی معدنیاتی پاور ہاؤس میں بدلنے کے لیے مل جل کر کام کریں۔

****

ش ح۔ع ح ۔ م ذ

U.N-2956


(रिलीज़ आईडी: 2202514) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Telugu