شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
انڈین ا سٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ بل2025 کے ترمیم شدہ مسودے پر تبصرےمطلوب ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 DEC 2025 11:32PM by PIB Delhi
وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ(ایم او ایس پی آئی) حکومت ہند نے 25.09.2025 کو عوامی مشاورت کے لیے انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ بل 2025 کا مسودہ جاری کیا ہے۔ 03.11.2025 تک قانون سازی سے پہلے کے مشاورتی عمل کے حصے کے طور پر تمام شراکت داروں اور عام لوگوں سے تبصرے اور تجاویز طلب کی گئیں۔
اس طرح موصول ہونے والے عوامی تبصروں / تجاویز کا وزارت میں جائزہ لیا گیا ہے۔ مسودہ بل میں مزید نظر ثانی کی گئی ہے اور نظرثانی شدہ مسودہ ’انڈین ا سٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ بل، 2025 وزارت کی ویب سائٹ پر 28.11.2025 کو تبصرے کے نوٹس کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ مجوزہ قانون کا مقصدموجودہ قانون سازی انڈین ا سٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ ایکٹ1959 کو دوسرے ہم مرتبہ قومی اہمیت کے اداروں(آئی این آئیز) جیسے آئی آئی ٹیز/ آئی آئی ایمس کو گورننگ قانون سازی کی سطح تک بڑھانا ہے۔ جس کا مقصد انسٹی ٹیوٹ کے خود کار طریقے سے اکاؤنٹیبلٹی فریم ورک اور اس کے نظم و نسق کے فریم کو بہتر بنا کر اسے جدید بنانا ہے۔
قانون سازی سے قبل جاری مشاورتی عمل کے ایک حصے کے طور پریہ مطلع کیا جاتا ہے کہ نظرثانی شدہ مسودہ ’انڈین ا سٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ بل، 2025‘پر عوام سے مزید تبصرے/مشورے طلب کیے گئے ہیں۔
تمام خواہشمند شراکت داروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ 15.12.2025 کو یا اس سے پہلے اپنے تاثرات/مشورے وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ، حکومت ہند کو بھیجیں۔
ترمیم شدہ مسودہ بل اور تبصرے جمع کرانے کے لیے مقررہ فارمیٹ وزارت کی ویب سائٹ (https://new.mospi.gov.in) پر دستیاب ہے۔ تجاویز MS Word یا PDF فارمیٹ میں capisi-mospi[at]gov[dot]in پر ای میل کے ذریعے بھیجی جا سکتی ہیں۔
*****
ش ح۔ م ح ۔ م ا
Urdu No-2916
(ریلیز آئی ڈی: 2202153)
وزیٹر کاؤنٹر : 20