الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
انڈیا اے آئی مشن اور حکومت گجرات کی انڈیا – اے آئی امپیکٹ سمٹ- 2026 سے قبل اے آئی فار گڈ گورننس پر علاقائی کانفرنس
گاندھی نگر پالیسی سازوں اور صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ ہندوستان کے ڈجیٹل مستقبل کو بااختیار بنانے کے لیے اہم پری سمٹ پروگرام کی میزبانی کرے گا
प्रविष्टि तिथि:
11 DEC 2025 10:15AM by PIB Delhi
ریاستوں میں ذمہ دار، جامع، اور اختراع پر مبنی اے آئی ماحولیاتی نظام کی پیمائش کے لیے اور ہندوستان کی وابستگی کو مضبوط کرتے ہوئے ہندوستان کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے تحت انڈیا اے آئی مشن، حکومت گجرات اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، گاندھی نگر کے اشتراک سے گاندھی نگر کے ودیا مندر میں 11 دسمبر 2025کو ایک علاقائی تقریب منعقد کر رہا ہے۔
یہ علاقائی کانفرنس انڈیا- اے آئی امپیکٹ سمٹ- 2026 کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے، جو 15-20 فروری- 2026 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں شیڈول ہے۔
علاقائی سربراہی اجلاس سینئر پالیسی سازوں، ٹیکنالوجی رہنماؤں، محققین اور صنعت کے ماہرین کو اے آئی سے چلنے والی اقتصادی، ڈجیٹل اور سماجی تبدیلی پر غور کرنے کے لیے اکٹھا کرے گا۔
کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی رجنی کانت پٹیل، گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ جناب ہرش رمیش بھائی سنگھوی، وزیر برائے سائنس و ٹکنالوجی، حکومت گجرات، جناب ارجن بھائی دیوا بھائی موڈھواڈیہ، جناب منوج کمار داس، چیف سکریٹری، گجرات حکومت، جناب ابھیشیک کمارسنگھ ایڈیشنل سکریٹری ایم ای آئی ٹی وائی اور ڈائریکٹر جنرل این آئی سی ، حکومت ہند اور پونوگم لتا بھارتھی ، سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی گورنمنٹ گجرات ۔
اے آئی فار گڈ گورننس: امپاورنگ انڈیاز ڈجیٹل فیوچر ، دی پروگرام فیچر کے تھیم میں اینکر کیا گیا، پروگرام آئی بی ایم ریسرچ، مائیکرو سافٹ، گوگل کلاؤڈ، بھاشینی ، ایم ای آئی ٹی وائی ،این وی آئی ڈی آئی اے ، اوریکل اور اے ڈبلیو ایس کے قومی اور عالمی ماہرین کی قیادت میں اعلیٰ اثر والے کلیدی سیشنز پیش کرتا ہے۔ ان سیشن میں ان موضوعات پر مباحثے ہوں گے:
- گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے اے آئی
- شہری اور دیہی ترقی میں اے آئی سے ہونے والی تبدیلی
- اسمارٹ زراعت اور دیہی خوشحالی کے لیے اے آئی
- تخلیقی اے آئی اور مستقبل کی اختراعات
- صحت کی دیکھ بھال اور عوامی بہبود کے لیے اے آئی
- فنٹیک اور ڈجیٹل شمولیت کے لیے اے آئی
- کثیر لسانی اے آئی اور زبان کی رسائی کو فعال کرنے میں بھاشینی کا کردار
سیشنز کے علاوہ، شرکاء نیٹ ورکنگ بات چیت میں بھی شامل ہوں گے اور انڈیا اے آئی اور ڈی ایس ٹی گجرات کے ذریعے مشترکہ طور پر تیار کیے گئے ایک تجربہ زون کا دورہ کریں گے، جس میں گورننس، صحت، زراعت اور صنعت میں اے آئی حل کی نمائش ہوگی۔
حکومتی رہنماؤں، صنعت کے اختراع کاروں اور تعلیمی ماہرین کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر بلا کر گاندھی نگر ریجنل پری سمٹ کا مقصد ہندوستان کے اے آئی ماحولیاتی نظام کو ایسے فریم ورک کے ساتھ مضبوط کرنا ہے جو قابل توسیع، قابل اعتماد، باہمی تعاون کے قابل اور عوامی مفاد پر مبنی ہوں۔ اس کانفرنس سے ابھرنے واے تجربات و مشاہدات انڈیا- اے آئی امپیکٹ سمٹ- 2026 کے ایجنڈے اور نتائج سے براہ راست آگاہ کریں گی، جو ایک محفوظ، قابل بھروسہ، اور عالمی سطح پر متعلقہ اے آئی مستقبل کی تشکیل میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی قیادت کو تقویت دے گی۔
*******
ش ح- ظ ا – ع د
UR- No. 2906
(रिलीज़ आईडी: 2202066)
आगंतुक पटल : 9