صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند 11 سے 12 دسمبر تک منی پور کا دورہ کریں گی
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 11 اور 12 دسمبر 2025 کو منی پور کا دورہ کریں گی
प्रविष्टि तिथि:
10 DEC 2025 5:59PM by PIB Delhi
مورخہ11 دسمبر کو امپھال پہنچنے پر صدر کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ اس کے بعد، وہ پولو نمائشی میچ دیکھنے کے لیے تاریخی مپال کنگ جے بنگ کا دورہ کریں گی۔ اسی شام کو صدرجمہوریہ منی پور حکومت کی طرف سے سٹی کنونشن سنٹر، امپھال میں ان کے اعزاز میں دیے جانے والے شہری استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔ اس موقع پر وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح بھی کریں گی۔
مورخہ12 دسمبر کو صدر جمہوریہ امپھال میں نوپی لال میموریل کمپلیکس کا دورہ کریں گے اور منی پور کی بہادر خواتین جنگجوؤں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ بعد ازاں، سینا پتی میں، وہ ایک عوامی تقریب سے خطاب کریں گی، جس کے دوران وہ ضلع کے لیے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گی اور افتتاح کریں گی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 2876
(रिलीज़ आईडी: 2201809)
आगंतुक पटल : 13