شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

علم پر مبنی معیشت کا اندازہ

प्रविष्टि तिथि: 10 DEC 2025 1:44PM by PIB Delhi

علمی معیشت کی پیمائش کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنے کے مقصد کے تحت 30 ستمبر 2025 کو غوروخوض پر مبنی ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں متعلقہ مرکزی وزارتوں/محکموں، تعلیمی ماہرین، محققین، صنعت اور پالیسی مفکرین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ورکشاپ میں دیگر امور کے علاوہ علمی مصنوعات کی ممکنہ درجہ بندی  تیار کرنے،روایتی علم سے متعلق مصنوعات شامل کرنے اور علمی معیشت کے مختلف اجزاء کی مقداری اندازہ لگانے میں درپیش ڈیٹا ذرائع اور چیلنجز پر غور کیا گیا۔

اس کے علاوہ، ایک تکنیکی مشاورتی  گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے جو علمی معیشت کے کلیدی اجزاء کی نشاندہی کرے، علم پر مبنی معاشی سرگرمیوں کا اندازہ لگانے کے لیے طریقہ کار تجویز کرے، اور علمی معیشت کے اشاریوں کو دوسرے میکرو اکنامک اور سماجی اشارے سے جوڑے۔ اب تک خرچ کی گئی رقم غوروخوض کے سیشنز اور ٹی اے جی میٹنگ کے آپریشنل اخراجات تک محدود ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، منصوبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ثقافت کے وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے فراہم کیں۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO.2795


(रिलीज़ आईडी: 2201769) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी