کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت و صنعت  کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے تجارت و اقتصادی سلامتی کےیورپی یونین کے کمشنر جناب ماروس شیفکووک کے ساتھ اعلیٰ سطحی بات چیت کی


بات چیت کا مقصد بھارت-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو جلد مکمل کرنا اور تجارتی تعلقات کو مزیدمضبوط کرنا ہے

प्रविष्टि तिथि: 09 DEC 2025 8:47PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 8 تا 9 دسمبر 2025 کے دوران تجارت اور اقتصادی سلامتی کےیورپی یونین کے کمشنر عزت مآب ماروس شیفکووک کے ساتھ بات چیت کی۔ ان بات چیت کا مقصد آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے مذاکراتی ٹیموں کو اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرنا تھا تاکہ دونوں فریق جلد از جلد اس معاہدے کو مکمل کرنے کی طرف بڑھ سکیں۔

یہ دورہ اس پس منظر میں ہوا کہ 3 تا 9 دسمبر 2025 کو نئی دہلی میں بھارت-یورپی یونین ایف ٹی اے کے اہم ابواب پر تکنیکی بات چیت ہوئی، جس میں اشیاء کی مارکیٹ تک رسائی،اصل ضوابط، خدمات، تجارتی تکنیکی رکاوٹیں، تجارت اور پائیدار ترقی وغیرہ شامل تھے۔ یورپی یونین کے کمشنر کے دورے سے قبل 7 دسمبر 2025 کو نئی دہلی میں کامرس سکریٹری اور یورپی کمیشن میں تجارت کےڈائریکٹر جنرل کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوئے، جن میں مشترکہ عزم پر زور دیا گیا کہ بات چیت اور تعاون کو مزید بڑھایا جائے اور مذاکرات کو بروقت اور باہمی مفاد کے ساتھ مکمل کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں۔

اپنے اجلاس کے دوران، مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور اقتصادی سلامتی کےیورپی یونین کے کمشنر عزت مآب ماروس شیفکووک نے مجوزہ معاہدے کے اہم پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ دونوں فریق نے مختلف مذاکراتی شعبوں میں حاصل ہونے والی مسلسل پیش رفت کا نوٹس لیا اور موجودہ رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل تبادلے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

دونوں فریق نے ایک منصفانہ، متوازن اور پرامید معاہدے کو مکمل کرنے کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا جو ان کے مشترکہ اقدار، اقتصادی ترجیحات اور قواعد پر مبنی تجارتی فریم ورک کے عزم کے مطابق ہو۔ وزارتی سطح کی بات چیت نے اس بات کو دہرایا کہ دونوں جانب مضبوط سیاسی عزم موجود ہے تاکہ زیر التوا مسائل کو تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے حل کیا جائے اور جامع، باہمی فائدہ مند نتیجہ حاصل کرنے کی طرف کام کیا جائے۔

ماروس شیفکووک کا نئی دہلی کا دورہ بھارت-یورپی یونین تجارتی بات چیت میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس سے یہ بات مزید اجاگر ہوئی کہ بھارت یورپی یونین کے لیے ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے جو متنوع، مضبوط اور مستقبل پر مبنی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں کردار ادا کر رہا ہے۔ خوشحالی، پائیداری اور جدت کے مشترکہ اصولوں پر مبنی یہ دورہ اس اعتماد اور نئے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ دونوں فریق جدید، جامع اور باہمی فائدہ مند معاہدے کو جلد مکمل کرنے کی کوششوں کو مزید تیز کریں گے۔

*****

  

 

ش ح۔ ع ح ۔ ش ا

U. No-2785


(रिलीज़ आईडी: 2201312) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी