وزارت خزانہ
آپ کا پیسہ ، آپ کا حق مہم غیر دعوی شدہ اثاثوں کے تصفیے کو تیز کرتی ہے
بیداری ، رسائی اور کارروائی کے 3 اے فریم ورک کی رہنمائی میں 4 اکتوبر سے 5 دسمبر 2025 تک ملک بھر کے 477 اضلاع میں کیمپ لگائے گئے ہیں
प्रविष्टि तिथि:
09 DEC 2025 5:52PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند نے "آپ کی پونجی، آپ کا حق — آپ کا سرمایہ، آپ کا حق" کے عنوان سے ایک ملک گیر مہم شروع کی ہے، تاکہ غیر دعویدار مالی اثاثوں کی تصفیہ کاری میں سہولت فراہم کی جا سکے، جن میں بینک جمع رقوم، بیمہ، منافع، شیئرز، میوچول فنڈ اور پنشن شامل ہیں، تاکہ وہ اپنے جائز حق داروں تک پہنچ سکیں۔
4 اکتوبر 2025 کو شروع کی جانے والی یہ مہم "تھری اے فریم ورک—بیداری، رسائی اور عمل" پر مبنی ہے۔ یہ تین ماہ پر مشتمل مہم (اکتوبر تا دسمبر 2025) ملک کی ہر ریاست اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں نافذ کی گئی۔ اکتوبر سے 5 دسمبر 2025 تک 477 اضلاع میں عوامی نمائندوں، ضلعی انتظامیہ اور مالیاتی اداروں کے عہدیداروں کی شرکت سے کیمپ منعقد کیے گئے۔
مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ رسائی یقینی بنانے کے لیے مختصر ویڈیو پیغامات، بڑی علاقائی زبانوں میں معیاری عملی طریقہ کار (ایس او پیز)، اکثر پوچھے جانے والے سوالات (ایف اے کیوز) اور آگاہی مواد بڑے پیمانے پر تشہیر کیا گیا۔ دعووں کے عمل کو سہل بنانے کے لیے زمینی سطح پر ڈیجیٹل مظاہرے، ہیلپ ڈیسک اور رہنمائی فراہم کرنے والے معاون مراکز کے ساتھ ضلعی سطح کے کیمپ منعقد کیے جا رہے ہیں۔
اس مہم میں مالیاتی شعبے کے تمام بڑے ریگولیٹری اداروں—ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی)، انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی)، پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) اور انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے)—کی مشترکہ شرکت شامل ہے۔
آر بی آئی کے یو ڈی جی اے ایم (غیر دعوی شدہ بینک ڈپازٹس)، آئی آر ڈی اے آئی کے بیمہ بھروسہ (غیر دعوی شدہ انشورنس رقوم) اور سیبی کے مِترا (غیر دعوی شدہ میوچل فنڈز) جیسے موجودہ پلیٹ فارم شہریوں کو اپنے غیر دعوی شدہ مالی اثاثوں کا زیادہ مؤثر انداز میں سراغ لگانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔
مہم کے ابتدائی دو مہینوں کے دوران، تقریباً 2,000 کروڑ روپے کی غیر دعوی شدہ رقم اپنے جائز مستحقین نے حاصل کر لی ہے۔
یہ معلومات وزارتِ خزانہ کے وزیرِ مملکت جناب پنکج چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
***
UR-2760
(ش ح۔اس ک )
(रिलीज़ आईडी: 2201137)
आगंतुक पटल : 4