بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کرناٹک میں ہیجماڈی کوڈی ماہی گیری بندرگاہ پروجیکٹ

प्रविष्टि तिथि: 09 DEC 2025 5:01PM by PIB Delhi

محکمۂ ماہی پروری (سابقہ محکمۂ مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری) نے 13 اگست 2018 کو حکومتِ کرناٹک کی اس تجویز کو منظوری دی جس کے تحت اڈوپی ضلع کے ہیجماڈی کوڈی میں موجود مچھلی اتارنے کا مرکز(فش لینڈنگ سینٹر) کی ترقی کا منصوبہ پیش کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کی کل لاگت 138.60 کروڑ روپے ہے، جس میں سے 34.65 کروڑ روپے کی مالی معاونت ساگار مالا اسکیم کے تحت فراہم کی گئی ہے۔محکمۂ ماہی پروری، حکومتِ کرناٹک جو اس منصوبے کی عملدرآمد ایجنسی ہے،جس کے مطابق منصوبے کی موجودہ پیش رفت 87 فیصد ہے اور اس کی تکمیل کا ہدف مارچ 2026 مقرر کیا گیا ہے۔

یہ معلومات بندرگاہ جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 ****

ش ح۔ ش آ۔ت ح

U-2732


(रिलीज़ आईडी: 2201027) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी