بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
کونکن کے ساحل پر سیاحت کی ترقی
प्रविष्टि तिथि:
09 DEC 2025 4:58PM by PIB Delhi
وزارتِ سیاحت نے کروز سیاحت کی ترقی کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے، جس کی صدارت سیکریٹری سیاحت اور شریک صدارت سیکریٹری جہازرانی کر رہے ہیں، جبکہ مہاراشٹر کے سیکریٹری سیاحت بھی اس کے رکن ہیں۔
وزارتِ سیاحت مرکزی ایجنسی اسکیم اور سوَدیش درشن اسکیم کے تحت ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی سرکاری ایجنسیوں کو بحری جہازوں کے ذریعے( کروز )سیاحت سمیت سیاحت کی ترقی کے لیے مرکزی مالی معاونت (سی ایف اے) فراہم کرتی ہے اور مہاراشٹر میں اس کے تحت 4 منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
ماحولیات اور سی آر زیڈ کلیئرنس کے لیے دی جانے والی تمام تجاویز کا جائزہ حکومتِ ہند متعلقہ قوانین کے مطابق کرتی ہے۔
یہ معلومات بندرگاہ جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔
****
ش ح۔ ش آ۔ت ح
U-2731
(रिलीज़ आईडी: 2201013)
आगंतुक पटल : 4