ٹیکسٹائلز کی وزارت
ہندوستانی ٹیکسٹائل کی برانڈنگ
प्रविष्टि तिथि:
09 DEC 2025 3:10PM by PIB Delhi
ہندوستان - ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا دنیا کا چھٹا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک ہے، جس نے25-2024 میں 37.75 بلین امریکی ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کیں۔ 200 سے زیادہ عالمی منڈیوں میں موجودگی کے ساتھ ہندوستان کی متنوع ٹیکسٹائل ویلیو چین کو مضبوط بین الاقوامی مانگ اور ایک قابل اعتماد اور بھروسہ مند سپلائر کے طور پر بڑھتی ہوئی شناخت حاصل کی ہے۔ حکومت ٹیکسٹائل سپلائی چین کو برانڈنگ اور مضبوط بنانے کے لیے تمام اقدامات کو اہمیت دیتی ہے۔ ہندوستانی ٹیکسٹائل، ملبوسات اور دستکاری کی مصنوعات کی عالمی نمائش کو بڑھانے کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کیے جانے والے اقدامات کی تفصیلات جن میں متحد برانڈنگ، مارکیٹ کو فروغ دینا، تجارتی سہولت کاری اور سپلائی چین کو مضبوط بنانا شامل ہیں، جو مندرجہ ذیل ہیں:
حکومت نے ایکسپورٹ پروموشن مشن (ای پی ایم) کو منظوری دی ہے جو ایک باہمی تعاون کے فریم ورک میں کام کررہا ہے جس میں محکمہ تجارت، وزارت ایم ایس ایم ای ، وزارت خزانہ اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز جس میں مالیاتی ادارے، ایکسپورٹ پروموشن کونسلز، کموڈٹی بورڈز، انڈسٹری ایسوسی ایشنز اور ریاستی حکومتیں شامل ہیں۔
‘نریات پروتساہن ’- ای پی ایم کا جزو ایم ایس ایم ای ایس کے لیے سستی تجارتی مالیات تک رسائی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جیسے کہ سود میں سبوینشن، ایکسپورٹ فیکٹرنگ، کولیٹرل گارنٹی، ای کامرس کے برآمد کنندگان کے لیے کریڈٹ کارڈز اور نئی منڈیوں میں تنوع کے لیے کریڈٹ بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
ای پی ایم کا نریات پروتساہن جزو غیر مالیاتی اہل کاروں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جو مارکیٹ کی تیاری اور مسابقت کو بڑھاتے ہیں، جس میں برآمداتی معیار اور تعمیل سپورٹ، بین الاقوامی برانڈنگ کے لیے مدد، پیکیجنگ اور تجارتی میلوں میں شرکت، برآمداتی گودام اور لاجسٹکس، اندرون ملک نقل و حمل کی ادائیگی اور تجارتی انٹیلی جنس کی صلاحیت کی پہل شامل ہیں۔
ہندوستان نے 15 آزاد تجارتی معاہدوں(ایف ٹی اے ایس) پر دستخط کیے ہیں، جس میں ہندوستان-برطانیہ جامع اقتصادی اور تجارتی معاہدہ (سی ای ٹی اے) بھی شامل ہیں ،ان ایف ٹی اے ایس کا مقصد ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو کم کرنا، طریق کار کو آسان بنانا اور پارٹنر مارکیٹوں میں ہندوستانی برآمد کنندگان کو زیادہ مسابقتی بنانے کے لیے ساختی مسائل کو حل کرنا شامل ہے۔
ٹیکسٹائل میں‘برانڈ انڈیا’ کی عالمی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے کلیدی اقدامات میں کستوری کاٹن (پریمیم ہندوستانی کپاس کو ایک الگ شناخت فراہم کرنے کے لیے بطور ٹریڈ مارک رجسٹرڈ، بین الاقوامی خریداروں کے لیے ذمہ دارانہ سورسنگ اور سپلائی چین کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریس ایبلٹی سسٹم کے ذریعے تعاون یافتہ) شامل ہیں۔ سلک مارک (ایک سرٹیفیکیشن نشان جو ریشم کی مصنوعات کی پاکیزگی اور معیار کی ضمانت دیتا ہے) عالمی ریشم کے شعبے میں ہندوستان کی قیادت کو تقویت دیتا ہے۔
وزارت نے ہندوستانی ٹیکسٹائل ویلیو چین کی مضبوطی کو ظاہر کرنے، ٹیکسٹائل اور فیشن انڈسٹری میں تازہ ترین پیشرفت/ اختراعات کو اجاگر کرنے اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں سوسنگ اور سرمایہ کاری کے لیے ہندوستان کو سب سے پسندیدہ مقام قرار دینے کے لیے ایک گلوبل میگا ٹیکسٹائل ایونٹ یعنی بھارت ٹیکس- 2025 کے انعقاد میں ایکسپورٹ پروموشن کونسلز/ایسوسی ایشنز کی حمایت کی۔
حکومت ہندوستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے کو فروغ دینے اور اس کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے مختلف اسکیموں/اقدامات کو نافذ کر رہی ہے۔ بڑی اسکیموں/پہلوں میں مرکزی اور ریاستوں کے ٹیکسوں، ڈیوٹیوں اور لیویز کو چھوٹ دینے کے لیےآر او ڈی ٹی ای پی/آر او ایس سی ٹی ایل اسکیم (کسی دوسری اسکیم کے تحت چھوٹ نہیں)، پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل(پی ایم- آئی ٹی آر اے-مترا) پارکس اسکیم ایک جدید، مربوط، عالمی معیار کا ٹیکسٹائل انفراسٹرکچر بنانے کے لیے؛ پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو(پی ایل آئی)اسکیم جس میں ایم ایم ایف فیبرک، ایم ایم ایف اپیرل اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کو فروغ دیا جا سکے اور مسابقت کو بڑھایا جا سکے۔
ڈیزائن وغیرہ میں اختراعات کو فروغ دینے کے لیے موجودہ اہم اقدامات ذیل میں شامل کیے گئے ہیں۔
ملک میں تکنیکی ٹیکسٹائل کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن(این ٹی ٹی ایم) کا آغاز کیا گیا جو کاربن فائبر، ارامڈ فائبر، نائیلان، کمپوزٹ وغیرہ کے ساتھ ساتھ تکنیکی ٹیکسٹائل کے مختلف شعبوں جیسے جیو ٹیکسٹائل، میڈیکل ٹیکسٹائل، ٹیکسٹائل وغیرہ کے شعبے میں تحقیق اور اختراعات پر توجہ مرکوز کرتا ہےاور مشینری صارفین کے درمیان بیداری کو فروغ دینا وغیرہ۔
‘ویژن نسٹ نفٹ’ کے تحت ایک سرشار ریسرچ، اکیڈمک اور انوویشن یونٹ کے طور پر کام کرتا ہے، جسے این آئی ایف ٹی چنئی میں ایک جدید ترین اے آئی لیبارٹری کے ذریعے اینکر کیا گیا ہے۔ یہ پہل دیسی پیشین گوئی کی ٹیکنالوجیز اور اسٹریٹجک ڈیزائن انٹیلی جنس کو آگے بڑھانا جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے ثقافتی بنیادوں پر مستقبل کے لیے تیار فیشن اختراع میں ہندوستان کی قیادت کو تقویت ملتی ہے۔ یہ قومی ڈیزائن کی مسابقت کو مضبوط بنانے اور ٹیکسٹائل ویلیو چین کو باخبر، دور اندیشی پر مبنی مصنوعات کی ترقی کے فیصلے لینے کے قابل بنانے پر مرکوز ہے۔
ہینڈلوم کے شعبے میں ڈیزائن کی جدت کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسٹائل کی وزارت کے زیر انتظام تحقیق اور ترقی کے منصوبے جن میں ہینڈ لوم کے زوال پذیر دستکاریوں کا احیاء اور دستاویزات، نئے دھاگوں/قدرتی رنگوں/نامیاتی کپاس کے استعمال پر تجربہ/تحقیق، ڈبلیو ایس سی ایس میں موجودہ/ترقی یافتہ ڈیزائنوں کی دستاویزات، ڈبلیو ایس سی ایس میں ڈیزائن آر سی کے ذریعہ ترتیب دی گئی ہیں، وغیرہ۔ ہینڈلوم کے روایتی ڈیزائنوں کو محفوظ رکھنے اور ہینڈلوم سیکٹر میں ڈیزائن پر مبنی عمدہ کارکردگی کی تعمیر اور تخلیق کے لیے ملک بھر میں ویورز سروس سینٹرز۔
یہ معلومات ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت شری پبیترا نے فراہم کی
مارگریٹا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں۔
*******
ش ح- ظ ا – ن ع
UR- No. 2713
(रिलीज़ आईडी: 2200927)
आगंतुक पटल : 6