ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جوٹ سے بنی ہوئی پیکنگ اشیاء

प्रविष्टि तिथि: 09 DEC 2025 3:03PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب پبترا مارگیریٹا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ حکومت نے جوٹ پیکنگ میٹیریل (کموڈیٹیز کی پیکنگ میں لازمی استعمال) ایکٹ، 1987 منظور کیا ہے تاکہ وہ اجناس اور اس حد کو متعین کیا جا سکے جس کے لیے انہیں لازمی طور پر جوٹ کے پیکنگ میٹیریل میں پیک کرنا ضروری ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 25-2024 کے موسم میں 100فیصد غذائی اجناس اور 20فیصد چینی لازمی طور پر جوٹ کے تھیلوں میں پیک کی جائے گی۔

جوٹ پیکیجنگ اشیاء کی لازمی پیکنگ(کموڈیٹیز کی پیکنگ میں لازمی استعمال) ایکٹ، 1987 کی دفعات کے تحت التزامات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے، حکومت وقتاً فوقتاً مناسب اقدامات کرتی ہے، جن میں معائنہ، تلاشی، ضبطی وغیرہ شامل ہیں۔ 16 جون 2015 کو حکومت نے ایک حکم جاری کیا، جس کے تحت جوٹ پیکنگ میٹیریل(کموڈیٹیز کی پیکنگ میں لازمی استعمال) ایکٹ، 1987 کی دفعات 6، 7 اور 8 کے تحت مختلف اختیارات جیسے معلومات اور نمونوں طلب کرنے کے اختیارات، معائنہ کرنے کے اختیارات، اور تلاشی و ضبطی کے اختیارات مرکز اور ریاستوں کے مختلف حکام کو تفویض کیے گئے۔

*****

ش ح۔ع و ۔ ا ک م

U.N-2710


(रिलीज़ आईडी: 2200864) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Tamil