وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل لائیو اسٹاک مشن یعنی قومی مویشی پروری مشن

प्रविष्टि तिथि: 09 DEC 2025 1:33PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کا محکمہ برائےمویشی پروری و ڈیری، ، نیشنل لائیو اسٹاک مشن کے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ جزو کے تحت، دیہی پولٹری بریڈنگ فارمز؛ بھیڑ، بکری، سور، اونٹ، گھوڑے اور گدھے کے بریڈنگ فارمز؛ اور چارے کی ویلیو ایڈیشن یونٹس (جیسے سائیلیج، ٹوٹل مکسڈ راشن (ٹی ایم آر)، ، چارہ بلاک، چارہ بیج کی پروسیسنگ، درجہ بندی (گریڈنگ) اور اسٹوریج یونٹس) کے قیام کے لیے انفرادی افراد، کسان پروڈیوسر تنظیموں (ایف پی او)، ، خود امدادی گروپس (ایس جی ایچ)، ، جوائنٹ لائبیلٹی گروپس  (جے ایل جی )، ، فارمر کوآپریٹو آرگنائزیشنز (ایف سی او)  اور سیکشن 8 کمپنیوں کو 50 لاکھ روپے تک 50 فیصد کیپٹل سبسڈی فراہم کر رہا ہے۔ یہ پوری اسکیم شروع سے مکمل طورپرڈیجیٹل ہے۔

اب تک 3843 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جن کی کل لاگت 2672.65 کروڑ روپے ہے اور منظور شدہ سبسڈی 1233.69 کروڑ روپے ہے۔ ان میں سے 2014 منصوبوں کو پہلی قسط کے طور پر 354.06 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی جا چکی ہے اور 706 منصوبوں کو دوسری قسط کے طور پر 119.34 کروڑ روپے کی سبسڈی جاری کی گئی ہے۔ زمرہ وار منظور شدہ منصوبوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

زمرہ وار پیش رفت- این ایل ایم (ای ڈی پی )

منصوبوں کی تعداد

پروجیکٹ لاگت (کروڑ روپے)

منظور شدہ سبسڈی (کروڑ روپے)

صلاحیت پیدا کی گئی

خوراک اور چارہ

129

120.62

52.86

4.65 لاکھ ایم ٹی پی اے

چھوٹا رمینٹ(چھوٹے چرنے والے جانور) (بھیڑ اور بکری)

3169

2240.40

1050.34

11.43 لاکھ بھیڑ اور بکری

سور کا کاروبار کرنے والا

338

200.13

80.63

0.32 لاکھ سور

دیہی پولٹری

207

111.50

49.86

2.31 لاکھ پرندے

کل

3843

2672.65

1233.69

 

 

اے۔حکومتِ ہند کے محکمہ برائے مویشی پروریو ڈیری (ڈی اے ایچ ڈی ) 2014-15 سے فِیڈ اور چارہ ترقی کے ذیلی مشن کے ساتھ مرکزی معاونت یافتہ اسکیم نیشنل لائیو اسٹاک مشن نافذ کر رہا ہے۔ اس مشن کو جولائی 2021 میں ازسرنو ترتیب دیا گیا اور مارچ 2024 میں ترمیم کی گئی۔ موجودہ وقت میں ذیلی مشن میں چارہ اور خوراک (فیڈ )کی ترقی سے متعلق انٹرپرینیورشپ سرگرمیوں کا ایک جز شامل ہے، جس کے تحت منصوبے کی کل لاگت کا 50 فیصد تک یعنی 50 لاکھ روپے تک کیپٹل سبسڈی مستفیدین کو فراہم کی جاتی ہے تاکہ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق چارہ بیج کی پروسیسنگ بشمول گریڈنگ یونٹ اور چارہ بیج ذخیرہ کرنے کے گودام کے لیے بنیادی ڈھانچے کے قیام کو ممکن بنایا جا سکے۔

بی ۔مویشیوں کے شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے، حیوانات کی پرورش اور ڈیری شعبے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی فنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف) اسکیم کے تحت، حکومتِ ہند کا محکمہ برائے مویشی پروری و ڈیری (ڈی اے ڈی ایچ) اہل اداروں بشمول انفرادی کاروباری افراد، پرائیویٹ کمپنیاں، چھوٹے و درمیانے کاروبار (ایم ایس ای  ایس)، کسان پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی او)، سیکشن 8 کمپنیاں اور ڈیری کوآپریٹیوز کو مدد فراہم کر رہا ہے اور سود کی رعایت دے رہا ہے تاکہ درج ذیل شعبوں میں۱۔ ڈیری پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن انفراسٹرکچر۲۔ گوشت کی پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن انفراسٹرکچر۳، حیوانات کے فیڈ پلانٹس ،مویشیوں (گائے، بھینس، بھیڑ، بکری، سور) کی نسل کی بہتری اور افزائش کے فارم ، ویٹرنری ویکسین اور ادویات کی پیداوار کی سہولیات، حیوانی فضلہ سے دولت کی تخلیق (زرعی فضلہ کا انتظام)،بنیادی اون کی پراسیسنگ کا انفراسٹرکچر یونٹس قائم کیے جا سکیں۔

اے ایچ آئی ڈی ایف کے تحت، راجستھان ریاست کے لیے 18 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے، جن میں 258.12 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ تاہم، حکومتِ ہند کے محکمہ برائے مویشی پروری و ڈیری (ڈی اے ڈی ایچ) کو راجستھان کے جھالاور اور باران اضلاع سے اے ایچ آئی ڈی ایف کے تحت کسی بھی منصوبے کے لیے معاونت کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

این ایل ایم کے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ جزو کے تحت، جیسا کہ اوپر تفصیل دی گئی ہے، انفرادی، کسان پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی او)، سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی )، جوائنٹ لائبیلٹی گروپس (جے ایل جی)، کسان کوآپریٹو آرگنائزیشنز (ایف سی او) اور سیکشن 8 کمپنیوں کو 50 لاکھ روپے تک کے منصوبے کی کل لاگت کا 50 فیصد کیپٹل سبسڈی بھی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو اور دیہی پولٹری بریڈنگ فارم، بھیڑ/بکری، سور، اونٹ، گھوڑا، گدھا کے بریڈنگ فارم، اور چارے کی ویلیو ایڈیشن یونٹس (یعنی گھاس/سائیلیج/ٹوٹل مکسڈ راشن (ٹی ایم آر)/چارہ بلاک/چاره بیج کی پروسیسنگ اور  درجہ بندی (گریڈنگ) انفراسٹرکچر یونٹس بشمول اسٹوریج یونٹس) قائم کیے جا سکیں۔

بنیادی مویشی پروری کے اعدادوشمار (بی اے ایچ ایس) 2024 کے مطابق ، ریاست راجستھان میں مقامی مویشیوں کی آبادی سال 2012 میں 1,33,24,462 سے بڑھ کر سال 2019 میں 1,39,37,630 ہو گئی ہے جو راجستھان میں 4.60 فیصد اضافہ ہے ۔

مذکورہ جواب حکومت ہند کے مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیا ۔

****

ش ح۔ ش آ۔ت ح

U-2697


(रिलीज़ आईडी: 2200843) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil