اقلیتی امور کی وزارتت
قومی اقلیتی ترقیاتی و مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) ملک بھر میں نوٹیفائی شدہ اقلیتی برادریوں کے ’ پسماندہ طبقات ‘ کی سماجی و اقتصادی ترقی کی خاطر اپنی اسکیمیں نافذ کرتا ہے اور انہیں خود کے روزگار کے ذریعے آمدنی کے حصول والے منصوبوں کے لیے رعایتی قرضے فراہم کرتا ہے
این ایم ڈی ایف سی ملک بھر میں اقلیتی ہنر مندوں اور کاریگروں کے لیے مارکیٹنگ کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے متعدد اسکیمیں اور پروگرام نافذ کرتا ہے
प्रविष्टि तिथि:
08 DEC 2025 3:40PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ قومی اقلیتی ترقیاتی و مالیاتی کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) ملک بھر میں نوٹیفائی شدہ چھ (06) اقلیتی برادریوں کے ’’ پسماندہ طبقات ‘‘ کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اپنی اسکیمیں نافذ کرتا ہے اور خود کے روزگار کے ذریعے آمدنی پیدا کرنے والے منصوبوں کی خاطر رعایتی قرضے فراہم کرتا ہے۔ این ایم ڈی ایف سی کی اسکیمیں متعلقہ ریاست/ مرکز کے زیر ِ انتظام علاقہ کی حکومت کی طرف سے نامزد اسٹیٹ چینلائزنگ ایجنسیز ( ایس سی ایز ) ، پنجاب گرامین بینک، کینرا بینک اور یونین بینک کے ذریعے نافذ کی جاتی ہیں۔ این ایم ڈی ایف سی کی اسکیموں کی تفصیلات ’’ ضمیمہ- اے ‘‘ میں موجود ہیں۔
مالی سال 15-2014 ء سے اقلیتی برادریوں کی اقتصادی طور پر بااختیار بنائے جانے کے لیے این ایم ڈی ایف سی کی طرف سے فراہم کردہ رعایتی قرضوں کی تفصیلات ’’ ضمیمہ- بی ‘‘ میں دستیاب ہیں۔
نیشنل مائنارٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فنانس کارپوریشن (این ایم ڈی ایف سی) متعدد اسکیمیں اور پروگرام نافذ کرتا ہے ، جن کا مقصد ملک بھر میں اقلیتی ہنر مندوں اور کاریگروں کے لیے مارکیٹنگ کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدامات بنیادی طور پر پروموشنل اسکیموں کے زمرے میں آتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ، ہنر مندوں کے لیے مخصوص کریڈٹ سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
مارکیٹنگ اور کاریگروں کو مدد فراہم کرنے والی کلیدی اسکیمیں مندرجہ ذیل ہیں :
مارکیٹنگ اسسٹنس اسکیم
یہ ایک پروموشنل اسکیم ہے ، جو این ایم ڈی ایف سی کی اسٹیٹ چینلائزنگ ایجنسیز ( ایس سی ایز ) کے ذریعے نافذ کی جاتی ہے۔
- ٹارگیٹ گروپ: اسکیم انفرادی کاریگروں، این ایم ڈی ایف سی کے فائدہ اٹھانے والوں اور سیلف ہیلپ گروپوں ( ایس ایچ جیز ) کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔
- مقصد: اسکیم کا مقصد ، ہنر مندوں کی مصنوعات کی مناسب قیمت پر فروخت اور مارکیٹنگ کو فروغ دینا ہے۔
- مارکیٹنگ کا طریقہ: یہ کام ریاستی یا ضلع سطح پر نمائشوں میں شرکت یا نمائش کے انعقاد کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
گزشتہ 6 سال کے دوران مارکیٹنگ اسسٹنس اسکیم کے تحت ، ریاستی سطح پر منظوری کی تفصیلات ’’ ضمیمہ- سی ‘‘ میں دی گئی ہیں۔
***
ضمیمہ-اے
اہلیت کی شرائط
- مسلمان، عیسائی، سکھ، بدھ مت کے ماننے والے، پارسی اور جین ، جنہیں نیشنل مائنارٹیز کمیشن ایکٹ 1992 کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے قومی اقلیتوں کے طور پر نوٹیفائی کیا گیا ہے ، این ایم ڈی ایف سی کی اسکیموں کے تحت فوائد حاصل کرنے کے اہل ہیں۔
- کریڈٹ لائن - 1 کے تحت اہل ہونے کے لیے خاندان کی سالانہ آمدنی کی حد دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں 3.00 لاکھ روپے سالانہ تک مقرر ہے ، جب کہ کریڈٹ لائن - 2 کے تحت زیادہ آمدنی والے افراد، جن کے خاندان کی سالانہ آمدنی 8.00 لاکھ روپے تک ہو، وہ زیادہ مالی معاونت حاصل کرسکتے ہیں لیکن شرحِ سود قدرے زیادہ ہوگی۔
این ایم ڈی ایف سی کی رعایتی قرضہ جاتی اسکیمیں
1. ٹرم لون :- اس اسکیم کے تحت ، ہر تجارتی لحاظ سے فائدہ مند اور تکنیکی طور پر قابلِ عمل منصوبہ معاونت کے لیے اہل ہے۔ کریڈٹ لائن – 1 کے تحت فی استفادہ کنندہ کے لیے زیادہ سے زیادہ 20.00 لاکھ روپے تک کا قرضہ 6 فی صد سالانہ شرحِ سود پر دستیاب ہے۔
مزید زیادہ قرض، یعنی 30.00 لاکھ روپے فی استفادہ کنندہ ، کریڈٹ لائن – 2 کے تحت دستیاب ہے، جس پر مرد مستفیدین کے لیے 8 فی صد سالانہ سود اور خواتین مستفیدین کے لیے 6 فی صد سالانہ سود مقرر ہے۔
ایجوکیشن لون :- تعلیمی قرضہ اسکیم ، ٹرم لون اسکیم کا حصہ ہے۔ یہ قرضہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ کورسز کے حصول کے لیے فراہم کیا جاتا ہے، جن کی زیادہ سے زیادہ مدت 5 سال ہو ۔ کریڈٹ لائن – 1 کے تحت ، بھارت میں کورسز کے لیے 20.00 لاکھ روپے تک اور بیرون ملک کورسز کے لیے 30.00 لاکھ روپے تک تعلیمی قرضہ 3 فی صد سالانہ شرحِ سود پر دستیاب ہے۔ کریڈٹ لائن – 2 کے تحت ، مرد مستفیدین سے 8 فی صد سالانہ سود اور خواتین مستفیدین سے 5 فی صد سالانہ سود لیا جاتا ہے۔
وراثت اسکیم : - یہ اسکیم بھی ٹرم لون اسکیم کا حصہ ہے اور اس کا مقصد کاریگروں کی ورکنگ کیپٹل اور فکسڈ کیپٹل کی ضروریات پوری کرنا ہے تاکہ وہ آلات/ اوزار/ مشینری خرید سکیں۔ کریڈٹ لائن – 1 کے تحت ، زیادہ سے زیادہ 10.00 لاکھ روپے تک قرضہ مرد کاریگروں کے لیے 5 فی صد سالانہ اور خواتین کاریگروں کے لیے 4 فی صد سالانہ سادہ شرحِ سود پر دیا جاتا ہے۔ کریڈٹ لائن – 2 کے تحت مرد کاریگروں کے لیے 6 فی صد سالانہ اور خواتین کاریگروں کے لیے 5 فی صد سالانہ سادہ شرح سود مقرر ہے۔
2. مائیکرو فنانس : - مائیکرو فنانس اسکیم کے تحت سیلف ہیلپ گروپس ( ایس ایچ جیز ) کے اراکین، بالخصوص اقلیتی برادریوں کی خواتین ، جو دور دراز دیہی علاقوں اور شہری کچی آبادیوں میں رہتی ہیں اور فارمل بینکنگ سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا پاتیں، انہیں مائیکرو کریڈٹ فراہم کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت لازم ہے کہ مستفیدین ایس ایچ جیز کی شکل میں منظم ہوں اور بچت و قرض لینے کی معمولی عادت بھی اپنائیں۔ کریڈٹ لائن – 1 کے تحت فی ایس ایچ جی رکن 1.00 لاکھ روپے تک قرضہ 7 فی صد سالانہ سود پر دستیاب ہے۔ کریڈٹ لائن – 2 کے تحت زیادہ قرض یعنی 1.50 لاکھ روپے تک فی رکن مردوں کے لیے 10 فی صد سالانہ اور خواتین کے لیے 8 فی صد سالانہ سود پر فراہم کیا جاتا ہے۔
این ایم ڈی ایف سی اسکیمیں — کریڈٹ لائن کے مطابق دیگر پیرامیٹرز اور فنڈنگ اسٹرکچر
اے ۔ کریڈٹ لائن – 1
|
نمبرشمار
|
معیار
|
ٹرم لون
|
ایجوکیشن لون
|
مائکرو فنانس
|
وراثت
|
|
1
|
زیادہ سے زیادہ قرض کی رقم (لاکھ میں)
|
20
|
20 ( بھارت میں 5 سال تک کے کورسز کے لیے)
30 (5 سال تک کی مدت کے لیے بیرون ملک کورسز)
|
1 فی رکن ایس ایچ جی
20 کے گروپ کے لیے 20
|
10
|
|
2
|
فائدہ اٹھانے والوں کے لیے شرح سود ( سالانہ فی صد )
|
6
|
3
|
7
|
5 ( مرد )
4 ( خاتون )
|
|
3
|
ایس سی اے / بینک کی طرف سے این ایم ڈی ایف سی کے لیے شرح سود ( سالانہ فی صد )
|
3
|
1
|
1
|
3 ( مرد )
2 ( خاتون )
|
|
4
|
مستفید ہونے والوں کے لیے موقوف مدت ( موریٹوریم پیریڈ )
|
6 ماہ
|
کورس کی تکمیل یا نوکری ملنے کے 6 ماہ بعد، جو بھی پہلے ہو۔
|
3 ماہ
|
6 ماہ
|
|
5
|
فائدہ اٹھانے والوں کے لیے ادائیگی کی مدت
|
5 سال
|
5 سال
|
3 سال
|
5 سال
|
|
6
|
فنانسنگ کے ذرائع این ایم ڈی ایف سی : ایس سی اے / بینک: فائدہ اٹھانے والا
|
90 :5 : 5
|
بی ۔ کریڈٹ لائن 2
|
نمبرشمار
|
معیار
|
ٹرم لون
|
ایجوکیشن لون
|
مائکرو فنانس
|
وراثت
|
|
1
|
زیادہ سے زیادہ قرض کی رقم (لاکھ میں)
|
30
|
20 ( بھارت میں 5 سال تک کے کورسز کے لیے)
30 (5 سال تک کی مدت کے لیے بیرون ملک کورسز)
|
1.50 فی ایس ایچ جی کا ممبر
20 کے گروپ کے لیے 30
|
10
|
|
2
|
فائدہ اٹھانے والوں کے لیے شرح سود ( سالانہ فی صد )
|
8 ( مرد )
6 ( خاتون )
|
8 ( مرد )
5 ( خاتون )
|
10 ( مرد )
8 ( خاتون )
|
6 ( مرد )
5 ( خاتون )
|
|
3
|
ایس سی اے / بینک کی طرف سے این ایم ڈی ایف سی کے لیے شرح سود ( سالانہ فی صد )
|
5 ( مرد )
3 ( خاتون )
|
2
|
4 ( مرد )
2 ( خاتون )
|
4 ( مرد )
3 ( خاتون )
|
|
4
|
مستفید ہونے والوں کے لیے موقوف مدت ( موریٹوریم پیریڈ )
|
6 ماہ
|
کورس کی تکمیل یا نوکری ملنے کے 6 ماہ بعد، جو بھی پہلے ہو۔
|
3 ماہ
|
6 ماہ
|
|
5
|
فائدہ اٹھانے والوں کے لیے ادائیگی کی مدت
|
5 سال
|
5 سال
|
3 سال
|
5 سال
|
|
6
|
فنانسنگ کے ذرائع این ایم ڈی ایف سی : ایس سی اے / بینک: فائدہ اٹھانے والا
|
90 :5 : 5
|
ضمیمہ- بے
مالی سال 15-2014 ء سے این ایم ڈی ایف سی کے ذریعے دیا گیا رعایتی قرض
رقم کروڑ روپے میں
|
نمبر شمار
|
مالی سال
|
رقم
|
|
1
|
2014-2015
|
431.20
|
|
2
|
2015-2016
|
473.29
|
|
3
|
2016-2017
|
503.32
|
|
4
|
2017-2018
|
570.83
|
|
5
|
2018-2019
|
603.66
|
|
6
|
2019-2020
|
602.50
|
|
7
|
2020-2021
|
650.41
|
|
8
|
2021-2022
|
700.00
|
|
9
|
2022-2023
|
881.70
|
|
10
|
2023-2024
|
765.45
|
|
11
|
2024-2025
|
860.43
|
ضمیمہ- سی
پچھلے 6 سالوں کے دوران مارکیٹنگ اسسٹنس اسکیم کے تحت ریاست کے لحاظ سے پابندیوں کو ظاہر کرنے والا بیان
رقم روپے لاکھوں میں
|
نمبر شمار
|
ریاست
|
میزان
|
|
|
|
|
رقم
|
استفادہ کنندگان
|
|
|
1
|
گجرات
|
66.45
|
320
|
|
|
2
|
گوا
|
10.40
|
80
|
|
|
3
|
جموں و کشمیر
|
93.73
|
640
|
|
|
4
|
کیرالہ
|
18.30
|
200
|
|
|
5
|
ناگالینڈ
|
5.20
|
40
|
|
|
6
|
راجستھان
|
15.20
|
80
|
|
|
7
|
مغربی بنگال
|
39.88
|
320
|
|
.............
) ش ح – م م - ع ا )
U.No. 2631
(रिलीज़ आईडी: 2200458)
आगंतुक पटल : 7