وزارت سیاحت
پائیدار اور جامع سیاحت کے فروغ کیلئے اسکیم
प्रविष्टि तिथि:
08 DEC 2025 2:43PM by PIB Delhi
سیاحتی مقامات اور مصنوعات کی ترقی اور فروغ بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومت (ایس جی)/یونین ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن (یو ٹی اے) کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔ تاہم ، وزارت سیاحت اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعے متعلقہ ایس جی/یوٹی اےسےوابستہ اسکیموں کے تحت پروجیکٹ کی تجاویز موصول ہونے پر اسکیم کے رہنما خطوط ، سرکاری ہدایات ، فنڈز کی دستیابی وغیرہ کے ساتھ ہم آہنگی میں ملک میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے اور تجربات کی ترقی کے لیےریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو مالی مدد فراہم کرتی ہے ۔
وزارت سیاحت نے اپنی ‘‘سودیش درشن ’’اسکیم کو‘‘ سودیش درشن 2.0 ’’کے طور پر نئی شکل دی ہے ،جس کا مقصد پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مقامات کی ترقی کرنا ہے، جس میں ملک میں سیاحتی سہولیات اور تجربات کو بڑھانے پر توجہ دی جائے گی، جس میں کم معروف مقامات ، ثقافتی اور ماحولیاتی سیاحت والے علاقے شامل ہیں ۔ اسکیم کے رہنما خطوط میں سیاحت کی مصنوعات ، صلاحیت سازی ، ڈیجیٹلائزیشن وغیرہ سمیت سخت اور نرم دونوں مداخلتوں کی ترقی کا بھی تصور کیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ وزارت نے سیاحتی تجربے کو بڑھانے کے لئے مقامات کی مجموعی ترقی کے مقصد سے سودیش درشن اسکیم کی ذیلی اسکیم‘چیلنج بیسڈ ڈیسٹی نیشن ڈیولپمنٹ (سی بی ڈی ڈی)’ کے تحت ملک میں 36 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے ۔ مذکورہ بالا اقدامات کے تحت منظور شدہ منصوبے خطے میں براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں ۔
ایس ڈی 2.0 اور سی بی ڈی ڈی کے تحت پروجیکٹوں کو متعلقہ ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے ، جبکہ وزارت سیاحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیتی ہے ۔ اس اسکیم کے ادارہ جاتی فریم ورک میں اسکیم کے مؤثر نفاذ کے لیے ایس جی/یو ٹی اے اور وزارت سیاحت کے درمیان ہم آہنگی کی دفعات بھی شامل ہیں ۔ سال 2026-2025 کے لیے سودیش درشن اسکیم کے لیے کل بجٹ تخمینہ (بی ای) 1900 کروڑ روپے ہے ۔
اس کے علاوہ ، وزارت سیاحت نے سیاحتی خدمات فراہم کرنے والوں کو تعلیم ، تربیت اور سند فراہم کرنے کے لیے ‘‘سروس فراہم کرنے والوں کے لیے صلاحیت سازی’’ (سی بی ایس پی) کی اسکیم شروع کی ہے جس کا مقصد انہیں روزگار کے قابل بنانا ہے جس میں مقامی برادریاں ، کاریگر اور نوجوان شامل ہیں ۔ رواں مالی سال کے دوران اس اسکیم کے لیے کل بجٹ مختص 25 کروڑ روپے ہے ۔ تربیت کے انعقاد کے لیے عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں میں اسٹیٹ ہوٹل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ شامل ہیں ۔
سودیش درشن 2.0 اور سی بی ڈی ڈی کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی تفصیلات بشمول کم معروف علاقوں ، ثقافتی اور ماحولیاتی سیاحت والے علاقوں کی تفصیلات منسلک ہیں ۔
یہ معلومات سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔
ضمیمہ
*********
ش ح۔ ک ا۔ ن ع
U.NO.2616
(रिलीज़ आईडी: 2200398)
आगंतुक पटल : 10