نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘کھیلو بھارت نیتی-2025’ خاص طور پر قبائلی اور پسماندہ گروپوں پر توجہ دیتے ہوئےکھیلوں کےجامع بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 DEC 2025 2:23PM by PIB Delhi

امورنوجوانان اورکھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے حریری جواب میں بتایا کہ ‘کھیلو بھارت نیتی-2025‘ کے مقاصد میں خاص طور پر یہ شامل ہیں کہ پورے ملک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے تک مساوی رسائی کو یقینی بنایا جائے اور ہر سطح پر، زمینی سطح  سے اعلیٰ درجے تک، تمام شراکت دار گروپوں کے لیے جامع کھیلوں کے پروگرام قائم کیے جائیں، نیز کھیلوں کے ذریعے سماجی ترقی اور شمولیت کو فروغ دیا جائے، جن میں ملک بھر سے درج فہرست ذات/درج فہرست قبائل، دیہی علاقے اور خواتین کھلاڑی شامل ہوں۔

اس میں خاص طور پر خواتین، معذور افراد اور معاشی طور پر کمزور طبقات کے لیے ضروریات کے مطابق خدمات فراہم کرنے والے کھیلوں کے مخصوص مراکز قائم کرنے کی تجاویز شامل ہیں، تاکہ شمولیت کو فروغ ملے اور کھیلوں میں ان کی شرکت میں اضافہ ہو۔

اس میں باقاعدہ کھیلوں کی لیگوں کے انعقاد کے لیے بھی  تجاویز شامل ہیں، جو خصوصی طور پر ان گروپوں کے لیے تیار کی گئی ہیں، جس سے شمولیت میں اضافہ ہو اور مسلسل مواقع فراہم کیے  ہوں۔

یہ پالیسی دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان فرق کو کم کرنے پر بھی توجہ دیتی ہے، تاکہ ہر پس منظر کے کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں کی تربیت اور سہولیات تک رسائی بہتر ہو۔ پالیسی میں اسکول کے نصاب میں کھیلوں کے انضمام، کمیونٹی کی شرکت، اور متعلقہ فریقین کے ساتھ شراکت داری پر زور دیا گیا ہے تاکہ تربیت کے اخراجات کم ہوں اور رسائی میں اضافہ ہو۔فی الحال ‘اسمتا – خواتین کے لیے کھیل کی پہل’ کے تحت حکومت خاص طور پر کم وسائل والے علاقوں میں خواتین کے لیے لیگوں کے انعقاد کی حمایت کرتی ہے۔

چونکہ کھیل ریاستی موضوع ہے، اس لیے کھیلوں کی ترقی اور فروغ بشمول کھلاڑیوں کی شرکت کے لیے سہولت فراہم کرنے کی ذمہ داری بنیادی طور پر ریاستی حکومتوں  کی ہے اور مرکزی حکومت صرف ان کی کوششوں کومددفراہم کرتی ہے۔

مرکزی حکومت ماہر کوچز، کھیلوں کے ساز و سامان، رہائش و کھانا، کھیلوں کے کٹس، مقابلوں میں شرکت (ملکی و غیر ملکی)، تعلیمی اخراجات، متفرق اخراجات، انشورنس اور ہنگامی اخراجات بشمول سفر کی صورت میں منتخب کھلاڑیوں کو کھیلوں کی ترقیاتی اسکیموں کے منظور شدہ معیار کے مطابق مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔

اس کے علاوہ ‘کھیلو بھارت’ پروگرام کے تحت جامع معاونت فراہم کی جاتی ہے، جس میں ہر ’کھیلو بھارت‘ کھلاڑی کے لیے سالانہ6.28 لاکھ روپے کی مالی مدد شامل ہے (جس میں ہرکے آئی اے کھلاڑی کے لیے ماہانہ10,000 روپئےکا ذاتی خرچ الاونس بھی شامل ہے) تاکہ ان کی تربیت ممکن ہو سکے۔ قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کو امداد(اے این ایس ایف)اسکیم کے تحت، مرکزی حکومت بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے بھی کھلاڑیوں کی معاونت کرتی ہے۔

 

            ***

ش ح۔م ش۔ف ر

U-2603

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2200299) وزیٹر کاؤنٹر : 19
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil