صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند نے روسی فیڈریشن کے صدر کی میزبانی کی


ہماری دوستی کئی سالوں سے مستحکم رہی ہے اور آنے والےبر سوں میں اوربھی مضبوط ہو گی:  صدر دروپدی مرمو

प्रविष्टि तिथि: 05 DEC 2025 10:14PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند ،  محترمہ دروپدی مرمو نے آج (۵ دسمبر ۲۰۲۵) راشٹریہ بھون میں روسی فیڈریشن کے صدر محترم ولادیمیر پوتن کا استقبال کیا۔ انہوں نے ان کے اعزاز میں ایک ضیافت کا بھی اہتما م کیا۔

صدر پوتن اور ان کی وفد کو راشٹریہ بھون میں خوش آمدید کہتے ہوئے صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ ان کا یہ دورہ ایک اہم سنگِ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔ بھارت-روس اسٹریٹجک شراکت داری کی ۲۵ویں سالگرہ، جو اکتوبر ۲۰۰۰ میں ان کے بھارت کے پہلے دورۂ صدارت کے دوران قائم کی گئی تھی۔

انہوں نے صدر پوتن کی بھارت-روس خصوصی اور ممتاز اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے حمایت اور ذاتی وابستگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری شراکت داری امن، استحکام، اور باہمی سماجی، اقتصادی اور تکنیکی ترقی کے مشترکہ عزم سے رہنمائی حاصل کرتی ہے۔ سال ۲۰۲۵ ہماری کثیرجہتی شراکت داری کے لیے خاص طور پر نتیجہ خیز رہا ہے، جس میں اعلیٰ سطحی سیاسی تبادلے، تجارت اور معیشت، دفاع، سول نیوکلیئر تعاون، خلائی شعبہ، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت، اور عوامی رابطوں میں نمایاں پیش رفت شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 23 ویں بھارت-روس سالانہ سربراہی اجلاس کا مشترکہ بیان ہمارے تعلقات کی خصوصی نوعیت کی عکاسی کرتا ہے اور ہمارے دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے ایک جامع فریم ورک فراہم کرتا ہے ۔

صدر جمہوریہ ہند نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان صدیوں پر محیط ثقافتی مکالمے کو بھی یاد دلایا، جس میں قدیم تجارتی راستوں سے لے کر مہاتما گاندھی اور لیو ٹالسٹائی کے درمیان خطوط کے ذریعے متاثر کن خط و کتابت اور ایک دوسرے کی بھرپور ثقافتی، ادبی اور فنکارانہ ورثے کی باہمی تعریف شامل ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارت اور روس کے درمیان دوستی کئی سالوں سے غیر متزلزل رہی ہے اور آنے والے سالوں میں اور بھی مضبوط ہوگی۔

صدر جمہوریہ ہند کی تقریر دیکھنے کے لئے براہ کرم یہاں کلک کریں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش آ۔ن م۔

U-2600

                          


(रिलीज़ आईडी: 2200298) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Telugu