نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھاکرشنن نے گروگرام میں برہما کماری کے اوم شانتی ریٹریٹ سینٹر کے سلور جوبلی سال کا آغاز کیا
بھارت کے باباؤں، رشیوں اور منیوں کی تپسیا اور مراقبے نے ملک کی لازوال حکمت کی روحانی بنیاد رکھی: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے خوشی ظاہر کی کہ ہمارے شہریوں کی روحانی افزودگی کا خیال خواتین کے زیر قیادت برہما کماری فاؤنڈیشن کے ذریعہ رکھا جا رہا ہے
اس تیز رفتار دنیا میں جذباتی توازن کے لیے مراقبہ اور وکست بھارت@2047 کے لیے داخلی سکون لازمی حیثیت کے حامل ہیں: نائب صدر جمہوریہ
प्रविष्टि तिथि:
07 DEC 2025 2:57PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھاکرشنن نے آج گروگرام میں برہما کماری کے اوم شانتی ریٹریٹ سینٹر (او ایس آر سی) کے سلورجوبلی سال کی تقریبات کا آغاز کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس مرکز کی تقریبات میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا، جس کی بنیاد 24 سال قبل برہما کماری کے روحانی تصور کے ساتھ رکھی گئی تھی اور اب یہ خدمت کے 25ویں سال میں داخل ہو گیا ہے۔ انہوں نے پیشہ ور افراد - سائنسدانوں، ڈاکٹروں، منتظمین، سیاست دانوں- کے تنوع کی تعریف کی جو سینٹر کے امن اور مراقبہ کے پیغام کی جانب راغب ہیں۔ انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی، اور خواتین کی زیر قیادت روحانی تنظیم کے طور پر ابھرنے والی برہما کماریوں کی تعریف کی۔
نائب صدر جمہوریہ نے بھارت کی بھرپور تہذیبی وراثت کو اجاگر کیا جس کی جڑیں روحانیت، مراقبہ اور اندرونی بیداری میں مضمر ہیں۔ انہوں نے باباؤں، رشیوں اور مُنیوں کے مضبوط تعاون کو یاد کیا، جن کی تپسیا اور مراقبہ کے طریقوں نے ہندوستان کی لازوال حکمت کو تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راج یوگا اور وپاسنا جیسی روایات اس بات کو اجاگر کرتی ہیں کہ حقیقی طاقت اور شفافیت اندر سے نکلتی ہے۔
جناب سی پی رادھا کرشنن نے اس روحانی وراثت کو آگے بڑھانے اور ہندوستان اور بیرون ملک لاکھوں لوگوں کو امن اور ذہن کی پاکیزگی کی جانب رہنمائی کرنے کے لیے برہما کماریوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وکست بھارت @2047 کا تصور پیش کیا ہے، جہاں معاشی ترقی اندرونی استحکام، خوشی اور امن سے مکمل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراقبے کو آج کی تیز رفتار دنیا میں زندگی کی ایک لازمی مہارت کے طور پر اپنانا چاہیے۔
نائب صدر جمہوریہ نے ماحولیاتی پائیداری اور مشن لائف کے تئیں اوم شانتی ریٹریٹ سینٹر کی مضبوط عہدبستگی کی بھی ستائش کی۔ واضح ہو کہ مشن لائف وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ایک پہل قدمی ہے، جس کا مقصد لوگوں کو کرہ ارض کے موافق طرز حیات اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انہوں نے سینٹر کی سبز پہل قدمیوں کی بھی ستائش کی جن میں ایم میگاواٹ کے بقدر ہائیبرڈ شمسی بجلی پلانٹ، بارش کے پانی کے تحفظ کا نظام، بایوگیس اور نالے کے پانی کو سودھنے کے پلانٹس، سبز رسوئی گھر، مفت پودوں کی نرسریز، اور کلپ ترو پروجیکٹ کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری جیسی پہل قدمیاں شامل ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے نشہ مکت بھارت اور بزرگ شہریوں کے وقار کو بلند کرنے والی سماجی پہل قدمیوں اور تمام تر شعبوں میں کرم یوگ کے طور طریقوں کو فروغ دینے کی کوششوں میں برہمار کماری کے تعاون کی ستائش کی۔ حال ہی میں لکھنؤ میں صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کے ذریعہ برہما کماری کی سالانہ مہم ’’عالمی اتحاد اور بھروسے کے لیے راج یوگ مراقبہ‘‘ کے افتتاح کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب سی پی رادھا کرشنن نے اعتماد ظاہر کیا کہ سلور جوبلی سال خدمات، مضبوط تر سماجی شراکت داری، اور افزوں روحانی رابطہ کاری کے نئے راستے کھولے گا۔
حکومت ہریانہ میں ماحولیات اور جنگلات اور صنعت و تجارت کے وزیر جناب راؤ نربیر سنگھ؛ برہماکماری کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2578
(रिलीज़ आईडी: 2200043)
आगंतुक पटल : 15