وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے مہاپرینروان دِوس پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا
प्रविष्टि तिथि:
06 DEC 2025 9:11AM by PIB Delhi
وزیراعظم نے آج مہاپرینروان دِوس کے موقع پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کا عدل، مساوات اور آئینی اصولوں کے لیے غیر متزلزل عزم آج بھی بھارت کے قومی سفر کی رہنمائی کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انسانی وقار کے تحفظ اور جمہوری قدروں کو مضبوط بنانے کے لیے ڈاکٹر امبیڈکر کی مسلسل جدوجہد نے نسل در نسل لوگوں کو متاثر اور بیدار کیا ہے۔
وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریات مستقبل میں بھی قوم کی راہ روشن کرتے رہیں گے، جب کہ ملک وِکسِت بھارت کی تعمیر کی طرف بڑھ رہا ہے۔
وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:
’’مہاپرینروان دِوس پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتا ہوں۔ ان کی بصیرت افروز قیادت اور عدل، مساوات اور آئینی اقدار کے لیے ان کا اٹل عزم ہماری قومی پیش رفت کی مسلسل رہنمائی کرتا رہا ہے۔ انہوں نے نسلوں کو انسانی وقار کے تحفظ اور جمہوری قدروں کے استحکام کی ترغیب دی۔ ان کے نظریات ہمارا راستہ یوں ہی روشن کرتے رہیں، جب کہ ہم وِکسِت بھارت کی تعمیر کی جانب بڑھ رہے ہیں۔‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 2542
(रिलीज़ आईडी: 2199753)
आगंतुक पटल : 13