نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
سردار @ 150 قومی پد یاترا حتمی مرحلے میں داخل ہوئی؛ 10ویں دن گروڈیشور پہنچی
قومی یکجہتی مارچ آئندہ روز کیوڑیہ میں اسٹیچو آف یونٹی پر اختتام پذیر ہوگا
سردار @ 150 یاترا وزیر اعظم مودی کی قیادت کے تحت یکجہتی کے تئیں قومی عہدبستگی کی عکاسی کرتی ہے: کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی
سردار پٹیل کی 150ویں سالگرہ نے قومی توقعات کو ازسر نو زندہ کیا: تعلیم اور ایم ایس ڈی ای کے وزیر مملکت جناب جینت چودھری
تعلیم اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر سکانتا مجومدار نے کہا:یکجہتی بھارت کی قوت ہے؛امرت پیڑھی کو سردار پٹیل کے ورثے کو آگے بڑھانا ہوگا
प्रविष्टि तिथि:
05 DEC 2025 6:49PM by PIB Delhi
اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہوتے ہوئے، سردار @150 ایکتا پدیاترا راج پپلا سے آگے بڑھتے ہوئے گروڈیشور پہنچی، اور اس نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پیدائش کی 150ویں سالگرہ کی ملک گیر یادگاری تقریب کے حصے کے طور پر برادریوں کے ساتھ اپنی رابطہ کاری کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس مارچ نے شہریوں، نوجوانوں کے گروپوں، ثقافتی تنظیموں اور معزز شخصیات کی مسلسل شرکت ملاحظہ کی۔


پد یاترا کا آغاز اسمرتی وَن میں ایک پیر ماں کے نام سے ہوا، جہاں معززین اور پدیاتریوں نے مشترکہ طور پر پودے لگائے۔ اس پہل نے ایکتا یاترا کے استحکام، کمیونٹی کی شرکت اور اجتماعی ذمہ داری پر زور دینے کی تصدیق کی۔
جیسے جیسے پد یاترا آگے بڑھی، سابرمتی پرواہ کے 200 سے زیادہ پد یاتری اس مارچ میں شامل ہوئے۔ ان کی شرکت کے علاوہ، گربا رقاصوں کے ایک گروپ کی شمولیت نے ثقافتی رابطہ کاری کو بھی فروغ دیا جس کا نظارہ پورے مارچ کے دوران دیکھا گیا۔

جب پد یاترا بھانندرا چوکڑی پہنچی تو نوودے گرام وکاس ٹرسٹ کی آدیواسی برادری، نانی دیرو پان، نرمدا ضلع نے شرکاء کا اپنے روایتی ہولی رقص کے ساتھ خیرمقدم کیا، یہ ثقافتی مشق ہر سال کئی گاؤں میں کی جاتی ہے۔ پریزنٹیشن میں خطے کے قبائلی ورثے اور اس کی دیرینہ ثقافتی روایات کو اجاگر کیا گیا۔


اس کے بعد، کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی؛ ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری اور تعلیم کے مرکزی وزیر جناب جینت چودھری؛ تعلیم اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سکانتا مجومدار؛ حکومت اترپردیش میں سائنس اور تکنالوجی کے وزیر جناب انل کمار؛ گجرات کے وزراء جناب رمیش بھائی کٹارا، محترمہ درشنا بین واگھیلا، جناب پروین مالی، ڈاکٹر جے رام بھائی گامت؛ اور اراکین پارلیمنٹ جناب منسکھ بھائی وساوا، ڈاکٹر راج کمار سانگوا اور جناب چندن چوہان کی موجودگی میں سردار گاتھا کا آغاز ہوا۔ قائدین نے سردار پٹیل کی تعمیر ملک میں شراکت داری کے بارے میں اپنے تاثرات ساجھا کیے اور وکست بھارت کی جانب بھارت کی ترقی کی رہنمائی میں ان کی مسلسل مطابقت پر زور دیا۔

جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ سردار @150 مارچ ملک کے اتحاد اور قومی یکجہتی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اتحاد طاقت، ترقی اور خود انحصاری میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اور کہا کہ ہندوستان کے نوجوان جس اعتماد کے ساتھ اتحاد اور ترقی کے مسائل میں دلچسپی لے رہے ہیں وہ اعتماد ولبھ بھائی پٹیل کی پائیدار میراث سے پیدا ہوتا ہے۔

جناب جینت چودھری نے ہندوستان کے اتحاد میں سردار پٹیل کے فیصلہ کن کردار کو دہرایا، اور اس بات پر زور دیا کہ ملک کا تنوع اور نوجوان اس کی طاقت کے کلیدی اجزاء بنے ہوئے ہیں۔ وکست بھارت کے لیے وزیر اعظم کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے شہریوں سے قومی ترقی میں بامعنی تعاون کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ سردار @150 ایکتا پد یاترا مؤثر طریقے سے بیداری عام کر رہی ہے اور تمام تر برادریوں میں نوجوانوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

ڈاکٹر سکانتا مجومدار نے اپنے خطاب میں قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ آج ہندوستان کا مربوط ڈھانچہ سردار پٹیل کے ذریعہ رکھی گئی بنیاد پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پٹیل نے قوم کو متحد کرنے کا اپنا کام پورا کیا، وہیں ہندوستان کو مزید مضبوط کرنے کی ذمہ داری نوجوانوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے پد یاترا کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں شرکاء اور رضاکاروں کے کردار کو تسلیم کیا اور 2047 تک وکست بھارت کے حصول کے لئے حکومت کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے نوجوان شہریوں کو تقسیم کرنے والے رجحانات سے محتاط رہنے اور قومی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔

10 روزہ پد یاترا اختتام کو پہنچ رہی ہے، اور اب پد یاترا گروڈیشور پہنچے گی، جہاں ایک گرام سبھا اور ثقافتی شام کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ڈےرو شامل ہوگا۔ ممبر پارلیمنٹ جناب جشو بھائی بھیلو بھائی رتھوا مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے اور کلیدی خطبہ دیں گے۔ یہ پروگرام کمیونٹی کی بات چیت، ثقافتی اظہار اور ایک متحد ہندوستان کی تشکیل میں سردار پٹیل کے کردار پر عکاسی کا موقع فراہم کرے گا۔
گذشتہ دس دنوں کے دوران، سردار @150 ایکتا پد یاترا نے مسلسل عوامی شرکت اور شہری مصروفیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ 26 نومبر کو اپنے آغاز کے بعد سے، یہ مارچ 9ویں دن تک 149 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے متعدد اضلاع سے گزر چکا ہے، اور متنوع برادریوں کے ساتھ رابطہ کاری کی گئی۔ گزشتہ 9دنوں کی سرگرمیوں میں شجرکاری مہم، سردار سبھا، نوجوانوں کے باہمی میل جول، ثقافتی شوکیس اور گاؤں کی سطح پر مشاورت شامل ہے۔ سینئر قائدین، عوامی نمائندوں، نوجوان تنظیموں اور شہریوں نے سرگرمی سے حصہ لیا ہے، جس سے قومی اتحاد کو فروغ دینے، سماجی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے اور سردار پٹیل کے طرز حکمرانی کو پھیلانے کے پد یاترا کے مقاصد کو تقویت ملی ہے۔ ان مصروفیات نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت، کمیونٹی کی شرکت کے کردار اور وکشت بھارت کے لیے قوم کی اجتماعی خواہشات کے بارے میں بیداری بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
پد یاترا اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور اس کا آخری مرحلہ آئندہ روز ہوگا۔ 11ویں اور آخری دن، سردار @ 150 ایکتا پد یاترا کیوڑیا میں واقع اسٹیچو آف یونٹی پر ختم ہوگی، اور اس طرح یہ ملک گیر پہل قدمی رسمی طور پر اختتام پذیر ہوگی جس کا اہتمام سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پیدائش کی 150ویں سالگرہ کی یاد میں کیا گیا تھا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2130
(रिलीज़ आईडी: 2199647)
आगंतुक पटल : 5