ٹیکسٹائلز کی وزارت
روایتی ٹیکسٹائل کے لیے پی ایل آئی اسکیم میں ایم ایس ایم ای کی شرکت
प्रविष्टि तिथि:
05 DEC 2025 5:55PM by PIB Delhi
ملک میں ایم ایم ایف ملبوسات، ایم ایم ایف فیبرکس اور تکنیکی ٹیکسٹائل کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ٹیکسٹائل کے لیے پیداوار سے منسلک مراعات (پی ایل آئی ) اسکیم ستمبر 2021 میں شروع کی گئی تھی۔ اب تک، پی ایل آئی اسکیم کے تحت کل 91 کمپنیوں کو منظوری دی گئی ہے، جن میں 36 ایم ایس ایم ای s شامل ہیں۔ 30.09.2025 تک، پی ایل آئی اسکیم کے تحت کمپنیوں نے 733 کروڑ روپے کی اشیاء برآمد کی ہیں اور مجموعی طور پر 7,290 کروڑ روپے کا کاروبار حاصل کیا ہے۔
مزید، ایم ایس ایم ای کی شرکت کو بڑھانے کے لیے، وزارت نے نئے درخواست دہندگان کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت کو 300 کروڑ روپے سے کم کر کے 150 کروڑ روپے (پارٹ-1) اور 100 کروڑ روپے سے 50 کروڑ روپے (پارٹ-2) کر کے اسکیم میں ترمیم کی ہے۔ ٹرن اوور کے کم از کم معیار کو 25فیصد سے کم کر کے 10فیصد کر دیا گیا ہے اور پروڈکٹ کی ٹوکری کو بڑھا کر مزید انسانی ساختہ فائبر ملبوسات، کپڑے اور تکنیکی ٹیکسٹائل کو شامل کیا گیا ہے۔ اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے نئی کمپنی قائم کرنے کی شرط کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔
مزید برآں، وزارت ٹیکسٹائل سیکٹر میں صلاحیت سازی کے لیے سمرتھ اسکیم کو نافذ کر رہی ہے، جس کے تحت 01.12.2025 تک 5.35 لاکھ مستفیدین کو تربیت دی گئی ہے اور 4.20 لاکھ کو رکھا گیا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی سطح پر ٹیکسٹائل کی تجارت کو فروغ دینے کے مقصد کے ساتھ، وزارت ایکسپورٹ پروموشن کونسلز کو سہولت فراہم کر رہی ہے جس میں روایتی مصنوعات پر مرکوز ای پی سی جیسے ہینڈ لوم ایکسپورٹ پروموشن کونسل کارپٹ ایکسپورٹ پروموشن کونسل ایکسپورٹ پروموشن کونسل برائے دستکاری وغیرہ، اور صنعتی ایسوسی ایشنز/تجارتی ایسوسی ایشنز کو میلے میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ایک عالمی میگا ٹیکسٹائل ایونٹ، یعنی بھارت ٹیکس کو وزارت کی طرف سے ہندوستانی ٹیکسٹائل ویلیو چین کی مضبوطی کو ظاہر کرنے کے لیے سہولت فراہم کی گئی ہے، جس میں ٹیکسٹائل اور فیشن کی صنعت میں تازہ ترین پیشرفت/ اختراعات کو اجاگر کیا گیا ہے اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں سورسنگ اور سرمایہ کاری کے لیے ہندوستان کو سب سے پسندیدہ مقام قرار دیا گیا ہے۔
یہ معلومات ریاستی وزیر برائے ٹیکسٹائل پبیترا مارگریٹانے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
ش ح ۔ ال ۔ ع ر
UR-2522
(रिलीज़ आईडी: 2199619)
आगंतुक पटल : 22