اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کی وزارت نے وضاحت جاری کی ہے کہ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے کبھی یہ نہیں کہا کہ امید پورٹل پر وقف املاک اپلوڈ کرنے کے لیے حتمی تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا ہے
प्रविष्टि तिथि:
05 DEC 2025 6:53PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی وزارت نے وضاحت کی ہے کہ اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو نے کبھی یہ نہیں کہا کہ اُمید پورٹل پر وقف املاک کو اپ لوڈ کرنے کی آخری تاریخ بڑھا دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کے تبصرے کی بعض طبقات نے غلط تشریح کی ہے۔

اس حوالے سے مرکزی وزیر جناب رجیجو نے دراصل مندرجہ ذیل باتیں کہی ہیں:
وقف ترمیمی ایکٹ کے تحت لازمی چھ ماہ کی مہلت ختم ہو گئی ہے، اور ایکٹ کی دفعات اور سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کی وجہ سے اس میں توسیع نہیں کی جا سکتی۔
تاہم، متولیوں کے خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ وزارت انسانی ہمدردی اور سہولتی اقدام کے طور پر آئندہ تین ماہ تک کوئی جرمانہ یا سخت کارروائی نہیں کرے گی۔
یہ اپلوڈنگ سے متعلق حتمی تاریخ کو آگے بڑھانا نہیں ہے۔
متولی جو 6 دسمبر 2025 کی رات 11:59:59 تک رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے سے قاصر ہیں وہ وقف ٹریبونل سے رجوع کر سکتے ہیں، جس کے پاس توسیع دینے کا قانونی اختیار ہے۔ وزیر نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ قانونی طور پر مقرر کردہ ٹائم لائن میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہے، کیونکہ یہ پارلیمنٹ کے پاس کردہ قانون کے پابند ہے اور سپریم کورٹ نے اسے برقرار رکھا ہے۔ اس لیے وزیر موصوف کا بیان قانون سے پوری طرح مطابقت رکھتا ہے۔
****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2527
(रिलीज़ आईडी: 2199584)
आगंतुक पटल : 28