بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکنالوجی سینٹر سسٹمز پروگرام (ٹی سی ایس پی) کے تحت 9 اضافی ٹیکنالوجی مراکز قائم کیے گئے


مالی سال26-2025 میں ٹیکنالوجی مراکز کے قیام اور آپریشن کے لیے 200 کروڑ روپے مختص

ایم ایس ایم ای صنعت کاروں اور ملازمین سمیت 3.28 لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ افراد نے نئے مراکز سے تربیت مکمل کی

प्रविष्टि तिथि: 05 DEC 2025 11:54AM by PIB Delhi

موجودہ 18 ٹیکنالوجی مراکز کے علاوہ  بہت چھوٹے ،چھوٹے اورمتوسط درجے کےصنعت کی وزارت (ایم ایس ایم ای) کو تکنیکی اور ہنر مندی کے فروغ میں مدد فراہم کرنے کے لیے مائیکرو ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کی وزارت نے ٹیکنالوجی سینٹر سسٹم پروگرام (ٹی سی ایس پی) کے تحت 9 نئے ٹیکنالوجی مراکز قائم کیے ہیں ۔ ٹی سی ایس پی کے تحت ٹیکنالوجی مراکز کے قیام اور ان کے کام کاج کے لیے مختص فنڈز کی مالیت مالی سال26-2025 میں 200.00 کروڑ روپے ہے ۔ ٹی سی ایس پی کے تحت قائم کیے گئے نئے ٹیکنالوجی مراکز اور موجودہ 18 ٹیکنالوجی مراکز نے سال25-2024 میں ایم ایس ایم ای صنعت کاروں اور ملازمین سمیت 3.28 لاکھ سے زیادہ زیر تربیت افراد کو تربیت دی ہے۔
 

ٹیکنالوجی مراکز نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) روبوٹکس اور انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) جیسی جدید ٹیکنالوجیز میں مہارت کی ترقی کے خصوصی پروگرام منعقد کیے ہیں ۔مزید یہ کہ ایم ایس ایم ای کے اسکل ڈیولپمنٹ پروگراموں میں جدید ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کے لیے طویل مدتی اور قلیل مدتی تربیتی پروگرام میں مصنوعی ذہانت ( اے آئی)، روبوٹکس اور آئی او ٹی کے ماڈیولز شامل کیے گئے ہیں۔


یہ معلومات مائیکرو ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی وزیر مملکت (محترمہ شوبھا کرندلاجے) نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

***

ش ح۔ت ف۔ ج ا

 (U: 2477)


(रिलीज़ आईडी: 2199299) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Tamil , हिन्दी , Kannada