ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کا سوال: کاکراپار یونٹ-3 کی حیثیت

प्रविष्टि तिथि: 04 DEC 2025 6:21PM by PIB Delhi

جون 2023 میں کاکراپار یونٹ-3 (کے اے پی ایس-3) کی کامیاب کمیشننگ، جو کہ ایک قسم کا پہلا مقامی پریشرائزڈ ہیوی واٹر ری ایکٹر (پی ایچ ڈبلیو آر) ہے، بھارت کے 2070 تک خالص صفر حاصل کرنے کے لیے صاف بیس لوڈ صلاحیت میں اضافے کے سفر میں ایک نمایاں سنگ میل تھی۔ نیوکلیئر پاور کی صلاحیت کے قیام کے ساتھ قابل تجدید توانائی اور ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو کم نہیں کیا جا رہا، کیونکہ خالص صفر کے حصول کے لیے بڑی تعداد میں صاف توانائی کی ضرورت ہے، اس لیے قابل تجدید توانائی کے ذخیرے اور نیوکلیئر پاور پلانٹس دونوں کو ایک ساتھ بڑی تعداد میں لگانا ضروری ہے۔

کے اے پی ایس-3، جو جدید حفاظتی خصوصیات والا پہلا مقامی 700 میگا واٹ پی ایچ ڈبلیو آر ہے، کو این پی سی آئی ایل نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس کے اجزا / آلات ہندوستانی صنعتوں کی طرف سے فراہم کیے گئے اور کام ہندوستانی ٹھیکیداروں کی طرف سے انجام دیا گیا۔ مکمل طور پر مقامی 700 میگا واٹ پی ایچ ڈبلیو آر مستقبل میں ہندوستانی جوہری توانائی پروگرام کا بنیادی ستون ہوگا اور آتم نربھر بھارت کا مقصد حاصل کرنے میں تعاون کرے گا۔

کے اے پی ایس-3 کے ڈیزائن کی بنیاد پر آنے والے زلزلے کے بنیادی نقصان کی فریکوئنسی اور زلزلہ کا مارجن بالترتیب 6.34 x 10-08/ری ایکٹر/سال اور 33 فیصد ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

04-12-2025

                                                                                                                                       U: 2457

 


(रिलीज़ आईडी: 2199191) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी