امور داخلہ کی وزارت
منشیات کی معیاری اصول کے تحت تلفی اور افیون کی غیر قانونی کاشتکاری کا خاتمہ
प्रविष्टि तिथि:
03 DEC 2025 5:19PM by PIB Delhi
منشیات سے پاک بھارت کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے حکومت نے ضبط شدہ منشیات کی تلفی کو تیز رفتار عطا کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، جو ذیل میں درج ہیں:
- حکومت وقتاً فوقتا ًمنشیات کو ختم کرنے کی مہم چلاتی ہے ۔
- حکومت نے محکمہ محصولات کے نوٹیفکیشن جی ایس آر 899 (ای) مورخہ23 دسمبر2022کے ضابطہ نمبر 4میں بیان کردہ رہنما خطوط کے تحت تمام ضبط شدہ اشیاءکی فہرست تیار کرنے کے لئے گو ام انچارج کو اختیارات دیا ہے۔
منشیات اور نفسیاتی مواد (این ڈی پی ایس) ایکٹ1985 کی دفعہ 52A کے تحت تصدیق شدہ ضبط شدہ اشیاء کی فہرست تیار کرکے متعلقہ ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی (ڈی ڈی سی) کے چیئرمین کو پیش کی جاتی ہے، تاکہ ضبط شدہ املاک کی فوری تلفی ممکن ہو سکے۔اسی طرح گودام کے انچارج / نگراں افسر باقاعدہ وقفہ وقفہ سے متعلقہ ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی کے ذریعے ضبط شدہ منشیات کی تلفی کا عمل انجام دیتے ہیں۔
- نوٹیفکیشن نمبرجی ایس آر 899(ای)مورخہ 23 دسمبر 2022 میں ضبط شدہ منشیات اور نفسیاتی مواد، ضبط شدہ کنٹرولڈ ممنوعہ اشیاء اور دیگر اشیاء بشمول ذرائع نقل و حمل کی مقدمے سے قبل تلفی کے طریقہ کار کا تعین کیا گیا ہے۔
- نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر یا ریاستی پولیس کے سربراہ یا کسٹمز اور سنٹرل ایکسائز کے جوائنٹ کمشنر یا جوائنٹ ڈائریکٹر ، ڈی آر آئی یا مساوی عہدے کے افسران کی سربراہی میں ڈرگ ڈسپوزل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ دو دیگر ممبران اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس یا اسسٹنٹ/ڈپٹی کمشنر/ڈائریکٹر کے عہدے کے ہیں ۔ یہ کمیٹی صرف ایک مخصوص مقدار تک کے منشیات کو ٹھکانے لگانے کا حکم دے سکتی ہے ۔ اگر تلف کیے جانے والی ممنوعہ اشیاء کی مقدار زیادہ ہو یا اس کی مالی قدر زیادہ ہو، تو ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی اپنی سفارشات متعلقہ محکمے کے سربراہ کو ارسال کرتی ہے، جو اس مقصد کے لیے خصوصی طور پر تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی کے ذریعے ضبط شدہ منشیات کی تلفی کا حکم جاری کرتا ہے۔
- نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ ، 1985 کے تحت بااختیار تمام منشیات سے متعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے سی آر سی میں سپریم کورٹ کے رہنما خطوط/ہدایات پر عمل پیرا ہیں ۔ 2012 کےاپیل نمبر652 (یونین آف انڈیا بنام موہن لال اور دیگر )اور جی ایس آر نوٹیفکیشن 899 (ای) مورخہ23 دسمبر2022اور این ڈی پی ایس ایکٹ ، 1985 کی دفعہ 52 اے کے تحت قانونی رسمی کارروائیوں کے فوراً بعد منشیات کو ٹھکانے لگانے والی کمیٹی کے سامنے ضبط شدہ منشیات کی تفصیلات باقاعدگی سے پیش کرتے ہیں ۔
- این سی بی نے ایک رہنمائی کتابچہ شائع کیا ہے جس میں تمام قانونی دفعات کے ساتھ ساتھ منشیات اور دیگر ضبط شدہ اشیاء کو ٹھکانے لگانے سے متعلق معزز سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے فیصلوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اسے ڈی ایل ای اے کے ذریعے آسان رسائی کے لیے نارکو کوآرڈینیشن (این سی او آر ڈی) پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے ۔
تمام ڈی ایل ای اےکی جانب سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق، 2020 سے 2024 کے دوران تلف کیے گئے منشیات کی مقدار درج ذیل ہے:-
|
سال
|
2020
|
2021
|
2022
|
2023
|
2024
|
|
کل مقدار
کا تصرف (کلوگرام میں)
|
1,58,198
|
1,39,597
|
8,65,547
|
7,62,015
|
4,51,088
|
ماخذ: نارکوٹکس کنٹرول بیورو
سال2020سے 2024 کے دوران بھانگ اور افیون کی کاشت کا کل رقبہ تباہ کیا گیا جیسا کہ تمام ڈی ایل ای اے نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو اپنی رپورٹ میں بتایا ہے درج ذیل ہیں:-
|
فصل
|
2020
(ایکڑ میں)
|
2021
(ایکڑ میں)
|
2022
(ایکڑ میں)
|
2023
(ایکڑ میں)
|
2024
(ایکڑ میں)
|
|
بھانگ کی کاشت
|
21,559
|
34,866
|
26,266
|
22,507
|
34,018
|
|
افیون کے پودے
|
10,769
|
11,027
|
13,796
|
31,786
|
22,512
|
ماخذ: نارکوٹکس کنٹرول بیورو
وزارت داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دیں ۔
****
ش ح۔ت ف۔ ش ت
U NO: 2361
(रिलीज़ आईडी: 2198659)
आगंतुक पटल : 25