سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے قومی ایوارڈ2025
ایک ایسا معاشرہ جو ہر فرد کی صلاحیتوں کو قبول کرتا ہے وہ مضبوط ، زیادہ انسانی اور زیادہ خوشحال ہوتا ہے: صدرجمہوریہ
प्रविष्टि तिथि:
03 DEC 2025 8:03PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج نیشنل ایوارڈز فار امپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز 2025 میں ایک اہم پیغام کے ذریعہ قوم کو ترغیب دلاتے ہوئے کہاکہ’’ایک ایسا معاشرہ جو ہر فرد کی صلاحیتوں کو قبول کرتا ہے وہ مضبوط، زیادہ انسان اور زیادہ خوشحال ہوتا ہے۔’’ معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر وگیان بھون میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قوم کو یاد دلایا کہ شمولیت، وقار اور مساوی مواقع ہی کسی ملک کی ترقی کے حقیقی اہداف ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دن بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ’’ہمیں ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کی ہماری مشترکہ ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے جو ہر شہری، خاص طور پر ہمارے معذور افراد کے لیے منصفانہ، جامع اور بااختیار ہو۔‘‘

صدر جمہوریہ نے معذور افراد کو بااختیار بنانے اور عمدگی کی حوصلہ افزائی اوراعزاز دینے کے لیے ہندوستان کی دیرینہ وابستگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈز نہ صرف غیر معمولی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں بلکہ ہمدردی، ذمہ داری اور عمل کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے 32 ایوارڈ یافتہ افراد کی ہمت اور قیادت کی ستائش کرتے ہوئے انہیں’’وقار، مساوات اور شمولیت کے تئیں ہندوستان کے عزم کی روشن مثال‘‘ قرار دیا۔ معذور افراد کے قانون، 2016 کے تبدیلی کے اثرات کو یاد کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے حقوق پر مبنی فریم ورک کی طرف ہندوستان کی تبدیلی پر زور دیا جو تعلیم اور عوامی خدمات میں رسائی، مناسب فراہمی، قانونی تحفظ اور نمائندگی کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر ان معذور بچوں کی تعریف کی جنہوں نے اپنی معذوری کے باوجود اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے اس دوران بتایا کہ راشٹرپتی بھون معذور افراد کے لیے کئی اقدامات کر رہا ہے اور وہاں پرپل فیسٹ بھی منعقد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کی قیادت اور وژن کے تحت حکومت معذور افراد کو انمول انسانی سرمایہ سمجھتی ہے اور مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے یو ڈی آئی ڈی، قابل رسائی انفراسٹرکچر انیشی ایٹو اوراے ڈی آئی پی کے تحت تقریباً 3.3 ملین مستفیدین کو ادائیگیوں جیسی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، اور سب کا پرایاس‘‘ کے ذریعے ملک کو خود کفیل بنانے کی بات کرتے ہیں تو ہمارے معذور افراد کی شراکت اور کوششیں اس وژن کا ایک اہم حصہ ہیں۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں محترمہ وی ودیاوتی، سکریٹری، معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے نے، تمام ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور اس سال کے قومی ایوارڈز کے لیے ملک بھر میں دیکھے گئے غیر معمولی جوش و خروش پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایوارڈز پورٹل کے ذریعے کل 2,423 درخواستیں موصول ہوئیں، جو معذورطبقے میں بڑھتی ہوئی بیداری اور خود اعتمادی کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قابل رسائی انفراسٹرکچر، ابتدائی مداخلت کی خدمات، صلاحیت سازی کے اداروں اور ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کے لیے پوری طرح پابند ہے، جو زیادہ مساوی اور رکاوٹوں سے پاک ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابیاں ملک بھر کے لاکھوں لوگوں کے لیے تحریک کی باعث ہیں۔
***
ش ح ۔م ح۔ ت ا
U. No.2362
(रिलीज़ आईडी: 2198650)
आगंतुक पटल : 4