صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے تروننت پورم میں یوم بحریہ کی تقریبات میں شرکت کی
ہندوستان بحروں کے کھلے ، مستحکم اور اصولوں پر مبنی تصور کا پابند ہے:صدر جمہوریہ دروپدی مرمو
ہندوستانی بحریہ محفوظ ، خوشحال اور مستحکم بحروں کے ہمارے وژن کو مضبوط بناتی ہے:صدر جمہوریہ دروپدی مرمو
प्रविष्टि तिथि:
03 DEC 2025 8:29PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند ، محترمہ دروپدی مرمو نے آج(3 دسمبر 2025کو)کیرالہ کے تروننت پورم میں یوم بحریہ-2025 کی تقریبات میں شرکت کی اور ہندوستانی بحریہ کے آپریشنل کارکردگی کے مظاہرے کا مشاہدہ کیا ۔
صدر جمہوریہ ہندنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم بحریہ اپنی مادر وطن کے دفاع میں بحری اہلکاروں کی بے لوث خدمات اور عظیم قربانی کا جشن ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کےعوام ملک کی خدمات کے لیے ہندوستانی بحریہ کے مرداور خاتون دستوں کے مشکور ہیں ۔ انہوں نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت ، جذبے اور حب الوطنی کی ستائش کی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ بحر ہند کا خطہ انتہائی اسٹریٹجک اور اہم سمندری علاقہ ہے ۔ یہ عالمی توانائی کی فراہمی اور تجارت کااہم ذریعہ ہے ۔ چونکہ ہندوستان اس خطے کے مرکز میں واقع ہے ، اس لیے ہماری بہت خاص ذمہ داری ہے ۔ ہم سمندروں کے سب کے لیے کھلے ، مستحکم اور اصولوں پر مبنی ہونے کے خیال کے تئیں پابند عہد ہیں ۔’واسودھیو کٹمبکم‘ کے ہمارے وژن کے مطابق ، ہندوستان کا نقطہ نظر مسابقتی نوعیت کے بجائے باہمی تعاون پر مبنی ہے ۔ ہمارا ملک مشترکہ بیداری ، صلاحیت سازی اور سمندروں کے پرامن استعمال کو فروغ دے رہا ہے ۔
صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ ہمارے سمندری علاقوں کی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ خطرات کو روکنے سے لے کر بحری قزاقی کا مقابلہ کرنے تک اور ہمارے خصوصی اقتصادی زون کو محفوظ بنانے سے لے کر سمندری آمد ورفت کی آزادی کو یقینی بنانے تک ، ہندوستانی بحریہ کا کردار روایتی دفاعی سرگرمیوں سے کہیں زیادہ ہے ۔ہندوستانی بحریہ اپنے ملک کے انسانی پہلو کی بھی مثال پیش کرتی ہے ۔ بحر ہند کے خطے میں پیش آنے والے بحرانوں میں ، اس نے سب سے پہلے اقدام کرنے کے طور پر کام کیا ہے،جس کے تحت شہریوں کا انخلا ، امداد کی فراہمی اور انسانی امداد بہم پہنچانے کے آپریشن کامیابی سے انجام دیئے گئے ہیں۔ انہوں نےاس اعتماد کا اظہار کیا کہ ساگر وژن کے تحت کیے جانے والے نئے اقدامات سے سمندری ڈومین بیداری میں اضافہ ہوگا ، انسانی امداد کی فراہمی بہتر ہوگی اور بین الاقوامی سمندری برادری کے لیے سلامتی کو یقینی بنایاجائےگا۔
صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ آج ہندوستان پائیدار ترقی کے محرک کے طور پر بلیو اکانومی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے ۔ ہندوستانی بحریہ ان کوششوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ سمندری راستوں کو محفوظ بنا کر ، سمندری وسائل کی حفاظت کر کے ، غیر قانونی سرگرمیوں کا انسداد کر کےاوربحری دریافت اورتحقیق کی حمایت کر کے ،ہندوستانی بحریہ محفوظ ، خوشحال اور پائیدار سمندروں کے ہمارے وژن کو مضبوط کرتی ہے ۔
صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ جدید کاری کے ساتھ ساتھ نئی ٹیکنالوجی کی ترقی اور انہیں اپنانا کسی بھی مسلح فوج کی جنگی تیاری کے لیے اہم ہوتاہے ۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہندوستانی بحریہ ہندوستان میں ہی پیچیدہ پلیٹ فارم ڈیزائن کرنے اور بنانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستانی بحریہ مقامی ٹیکنالوجی تیار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی اور’’وکست بھارت‘‘ کے ہدف کے حصول میں اپناکردار ادا کرتی رہے گی۔
صدر جمہوریہ ہندکی تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں -
****
ش ح۔ م ش ع ۔ش ا
UNO-2347
(रिलीज़ आईडी: 2198600)
आगंतुक पटल : 7