وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع اور ان کے روسی ہم منصب نئی دہلی میں فوجی اور فوجی تکنیکی تعاون پر ہندوستان-روس بین حکومتی کمیشن کی 22ویں میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے

प्रविष्टि तिथि: 03 DEC 2025 7:29PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور روس کے وزیر دفاع جناب آندرے بیلوسوف 04 دسمبر 2025 کو نئی دہلی میں فوجی اور فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق 22ویں ہندوستان-روس بین حکومتی کمیشن کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دونوں رہنما دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں کثیر جہتی تعلقات کی پوری رینج کا جائزہ لیں گے، بشمول فوجی اور فوجی تکنیکی تعاون۔ وہ باہمی دلچسپی کے عصری علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

دورے کے دوران، روسی وزیر دفاع نئی دہلی میں نیشنل وار میموریل پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائیں گے اور ان ہندوستانی فوجیوں کو خراج تحسین پیش کریں گے جنہوں نے اپنے فرض کی انجام دہی کے دوران عظیم قربانیاں پیش کیں۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2339


(रिलीज़ आईडी: 2198547) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi