امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 نیم فوجی دستوں میں خواتین کی شرکت

प्रविष्टि तिथि: 03 DEC 2025 5:21PM by PIB Delhi

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ جنوری، 2016 میں، سی آر پی ایف میں خواتین کے بھرتی ہونے کے لیے کانسٹیبل کی سطح پر 33فیصد آسامیاں اور بارڈر گارڈنگ فورسز یعنی بی ایس ایف، ایس ایس بی اور آئی ٹی بی پی میں کانسٹیبل کی سطح پر 14-15 فیصد پوسٹیں ریزرو کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ سی آر پی ایف،بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی اورایس ایس بی میں بھرتی ہونے والی خواتین کی تعداد کی تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔

حکومت، خواتین سی اے پی ایف اہلکاروں کے لیے کام کےمحفوظ حالات، علیحدہ رہائشی سہولیات اور صنف کے لحاظ سے حساس آپریشنل پروٹوکول کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہیں علیحدہ رہائش/باریکس، آرام گاہ اورلباس تبدیل کرنے کے کمرے اور علیحدہ بیت الخلاء فراہم کیے گئے ہیں۔ بچوں کی دیکھ بھال کے لیے کریچز اور ڈے کیئر سینٹرز بھی مہیا کیے گئے ہیں۔ خواتین کی مخصوص صحت کے مسائل کے حل کے لیے خواتین پر مرکوز طبی معاونت، خواتین ہیلپ ڈیسک اور جنسی ہراسانی سے متعلق شکایات کے لیے خفیہ شکایتی نظام بھی موجود ہیں۔ سازگار ماحول قائم کرنے کے لیے باقاعدہ جنس کے حوالے سے حساسیت کی ورکشاپس بھی منعقد کی جاتی ہیں۔آپریشنل پروٹوکول کے حصے کے طور پر، خواتین اہلکار عموماً ایک سیکشن اسٹرینتھ یا بڈی پئر میں تعینات کی جاتی ہیں۔ جہاں ممکن ہو، لچکدار وقت اور شفٹ سسٹمز بھی اپنائے جا رہے ہیں۔

ضمیمہ-I

فورس کا نام

کل نمبر ۔ مالی سال 2024-25 میں بھرتی ہونے والی خواتین کی تعداد

مالی سال 2025-26 میں خاتون امیدواروں کی بھرتی کا ہدف

سی آر پی ایف

294

1192

بی ایس ایف

1680

2513

آئی ٹی بی پی

1093

1375

ایس ایس بی

172

91

کل

3239

5171

******

 

ش ح ۔ اس ۔ م ا

Urdu No-2306

                          


(रिलीज़ आईडी: 2198349) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Tamil