امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی فارینسک بنیادی ڈھانچے میں بہتری سے متعلق اسکیم

प्रविष्टि तिथि: 03 DEC 2025 5:20PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب بنڈی سنجے کمار نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے سال 2024 میں قومی فارینسک بنیادی ڈھانچے میں بہتری سے متعلق اسکیم کو منظوری دی ہے، جس پر مالی سال 25-2024 سے 29-2028 تک نفاذ کے لیے کل 2254.43 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ سال 2023 اور 2024 میں 08 نئی سنٹرل فارینسک سائنس لیبارٹریز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

خالی آسامیوں کو پُر کرنا ایک جاری عمل ہے۔ تاہم وزارت داخلہ نے سینٹرل فارینسک سائنس لیبارٹریز میں خالی آسامیوں کا جائزہ لیا ہے اور ایکشن پوائنٹس کی نشاندہی کی ہے، جس میں عہدوں  کو پُرکرنا اور بھرتی کے قوانین کو ہموار کرنا شامل ہے۔ عبوری طور پر، مطلوبہ سائنسی افرادی قوت کی دستیابی کے لیے، فارینسک ماہرین کو سینٹرل فارینسک سائنس لیبارٹریز میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔ حکومت ہند نے فارینسک شعبے میں معیاری افرادی قوت فراہم کرنے کے لیے سال 2020 میں نیشنل فارینسک سائنسز یونیورسٹی قائم کی ہے۔ نیشنل فارینسک سائنسز یونیورسٹی مناسب امیدواروں کی شناخت کے لیے سالانہ بنیادوں پر فارینسک اپٹی ٹیوڈ اینڈ کیلیبر ٹیسٹ (ایف اے سی ٹی) کا انعقاد بھی کرتی ہے، جن کے بعد فارینسک سائنس لیبارٹریز کے ذریعے کام کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، وزارت داخلہ نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے مشاورت بھی جاری کی ہے۔

****

ش ح۔م ش۔ن ع

U NO:2304


(रिलीज़ आईडी: 2198330) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी