الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی پی ڈی پی قواعد اور ضوابط کے تحت اسٹارٹ اپس اور کچھ ڈیٹا امانت داروں  کے لیے آسان تعمیل کا فریم ورک


حکومت ڈی پی ڈی پی ایکٹ کے بارے میں وسیع پیمانے پر آگاہی اور اس کے نفاذ کو یقینی بنا رہی ہے

प्रविष्टि तिथि: 03 DEC 2025 4:49PM by PIB Delhi

ڈیجیٹل ذاتی ڈیٹا تحفظ سے متعلق قاعدے، 2023 (ڈی پی ڈی پی ایکٹ) اور ڈیجیٹل ذاتی تحفظ ضابطے، 2025 کو 13 نومبر 2025 کو مطلع کیا گیا ہے، جو متعلقہ دفعات کے نفاذ کے لیے ایک ٹائم لائن فراہم کرتے ہیں۔ قواعد کی فراہمی کے حوالے سے ڈیجیٹل ڈیٹاتحفظاتی بورڈ کو مطلع کیا گیا ہے۔

قواعد اورضوابط اسٹارٹ اپس اور بعض ڈیٹا امانت داروں  کے لیے تعمیل کا ایک آسان فریم ورک فراہم کرتے ہیں۔

قواعد اورضوابط حکومت کے لیے ایسے دائرہ اختیار کو مطلع کرنے کے لیے فراہم کرتے ہیں جہاں ذاتی ڈیٹا کی منتقلی پر پابندی ہو سکتی ہے۔

حکومت شہریوں کو ان کے حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہ کر کے ڈی پی ڈی پی قواعد کے بارے میں وسیع پیمانے پر آگاہی اور اسے اپنانے کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔اس کے لئے ورکشاپ، کانفرنس، ماہرانہ اجلاس اور ڈیجیٹل آؤٹ ریچ مہمات سمیت صلاحیت سازی کے اقدامات بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔

مذکورہ  معلومات الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب جِتن پرساد نے 3 دسمبر 2025 کو لوک سبھا میں پیش کیں۔

 

****

 

ش ح۔م ش۔ن ع

U NO:2300

 


(रिलीज़ आईडी: 2198314) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi