مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
گوا میں دفترکنٹرولر جنرل آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس کی مغربی خطے کی جائزہ کانفرنس اختتام پذیر
प्रविष्टि तिथि:
02 DEC 2025 3:25PM by PIB Delhi
دفترِ کنٹرولر جنرل آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس (سی جی سی اے) کا دو روزہ مغربی خطے کا جائزہ اجلاس آج گوا کے کینڈولیم میں اختتام پذیر ہوا۔ اس اجلاس میں سینئر حکام نے اہم عملی شعبوں کا جائزہ لیا اور مغربی خطے میں سی جی سی اے کے کام کی کارکردگی بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت کی۔

اس کانفرنس کی صدارت محترمہ وندنا گپتا، کنٹرولر جنرل آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس نے کی، جو نئی دہلی سے آن لائن اجلاس میں شامل ہوئیں۔ جسمانی طور پر اجلاس کی صدارت جناب سنجے کمار بریار، پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس (پی آر ۔سی سی اے)، مغربی خطہ نے کی۔

اس دو روزہ اجلاس کے دوران محصول، پنشن، ڈیجیٹل بھارت فنڈ اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کی علاقائی اکائیوں کے اندرونی آڈٹ سمیت اہم شعبوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔ مغربی خطے کے تمام سی سی اے دفاتر کی کارکردگی کا بھی جامع جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ سی سی اے دفاتر اس خطے میں مجموعی طور پر 1 لاکھ سے زیادہ پنشن وصول کنندگان کو خدمات فراہم کرتے ہیں اور سالانہ تقریباً 5,000 کروڑ روپے کی ادائیگی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ لائسنس فیس اور اسپیکٹرم استعمال فیس کے ذریعے تقریباً 6,000 کروڑ روپے کی آمدنی جمع کرتے ہیں جو حکومت ہند کی غیر ٹیکس آمدنی میں نمایاں حصہ ڈالتی ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل ٹیلی کمیونیکیشن، محترمہ سنیتا چندر انے اجلاس سے ورچوئل طریقے سے خطاب کیا اور سی جی سی اے اور سی سی اے دفاتر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے علاقائی دفاتر کے اہم تعاون کو سراہا اور بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے مسلسل تعاون پر زور دیا۔
سی جی سی اے محترمہ وندنا گپتا نے اختتامی خطاب میں بروقت پنشن کی تقسیم، شکایات کے ازالے اور مؤثر محصول جمع کرنے میں سی سی اے دفاتر کی مثالی کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر مغربی خطے میں جواب دہی، شفافیت اور آپریشنل کارکردگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قابل عمل تجاویز پیش کیں۔
مغربی خطے کے پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس، جناب سنجے کمار بریار نے سی جی سی اے ٹیم کی طرف سے دیے گئے عملی تجاویز کے لیے شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کے دوران تخلیقی تبادلہ خیال کی تعریف کی۔
اس پروگرام کا اختتام مہاراشٹر اور گوا کے کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس، ڈاکٹر ستیش چندر جھا کی شکریہ کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے کمیونیکیشن اکاؤنٹس کی جنرل کنٹرولر، محترمہ وندنا گپتا کی رہنمائی اور مباحثے کو آگے بڑھانے میں جناب کمار بریار کی قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے تمام نمائندگان کا فعال حصہ لینے اور قیمتی تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔
****
ش ح۔ ش آ ۔ ن م
U. No-2261
(रिलीज़ आईडी: 2198087)
आगंतुक पटल : 4