قومی انسانی حقوق کمیشن
بھارت کے انسانی حقوق کے قومی کمیشن نے اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے جیور کے نگلہ حکم سنگھ گاؤں میں ایک زیر تعمیر غیر قانونی عمارت کے گرنے سے چار مزدوروں کے ہلاک ہونے اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی رپورٹ پر ازخود نوٹس لیا
گوتم بدھ نگر ضلع مجسٹریٹ اور کمشنر آف پولیس کو نوٹس جاری کیا گیا
متوقع رپورٹ میں زخمیوں کی صحت کی صورتحال اور ہلاک شدگان کے ورثاء کو دیئے جانے والے معاوضے یا دیگر ممکنہ امداد کی تفصیلات شامل ہوں گی
प्रविष्टि तिथि:
03 DEC 2025 1:00PM by PIB Delhi
بھارت کی انسانی حقوق کے قومی کمیشن(این ایچ آر سی ) نے 19 نومبر 2025 کو اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے جیور کے نگلہ حکم سنگھ گاؤں میں تین منزلہ زیر تعمیر عمارت گرنے سے چار مزدوروں کی موت اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے ۔ خبروں کے مطابق جائے حادثہ پر کام کرنے والے 10 مزدوروں میں سے ایک مزدور لاپتہ ہے ۔ عمارت بغیر کسی اجازت کے تعمیر کی جا رہی تھی ۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر میڈیا رپورٹ کے مواد درست ہیں تو یہ متاثرین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سنگین مسائل کو جنم دیتے ہیں۔ لہٰذا، اس نے گوتم بدھ نگر ضلع کے مجسٹریٹ اور پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کیا ہے اور معاملے کی تفصیلی رپورٹ دو ہفتوں کے اندر طلب کی ہے۔
متوقع رپورٹ میں زخمی افراد کی صحت کی صورتحال شامل ہوگی۔ اس میں ہلاک شدگان کے لواحقین اور زخمیوں کو متعلقہ حکام کی جانب سے دیئے جانے والے معاوضے یا دیگر ممکنہ امداد کی تفصیلات بھی شامل ہونے کی توقع ہے۔
20 نومبر 2025 کو شائع ہوئی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیسری منزل کی شٹرنگ ہٹائے جانےکے دوران چند لمحے میں پوری عمارت منہدم ہو گئی۔
****
ش ح۔ت ف۔ ش ت
U NO: 2271
(रिलीज़ आईडी: 2198070)
आगंतुक पटल : 7